Maktaba Wahhabi

80 - 211
ٹوٹ رہی تھیں۔یہ منظر دیکھ کر آپ علیہ السلام کی آنکھیں بہہ پڑیں۔حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے کہا:یا رسول اللہ! یہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ رحمت ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے دلوں میں رکھا ہے۔‘‘ ایک اور روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ اپنے انھیں بندوں پر رحم کرتے ہیں، جو دوسروں پر مہربانی کرتے ہیں۔‘‘ اسی لیے مولانا حالی رحمہ اللہ نے فرمایا: کرو مہربانی تم اہلِ زمین پر خدا مہرباں ہوگا عرشِ بریں پر 4 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان والدین کو جنت کی خوشخبری عطا فرمائی، جو اِس کرب ناک موقع پر صبر کرتے ہوئے اللہ تعالی کی مشیّت پر راضی رہتے ہیں۔حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((مَا مِنْ مُسْلِمٍ یَمُوْتُ لَہٗ ثَلَاثَۃٌ لَمْ یَبْلُغُوا الْحِنْثَ إلِاَّ أَدْخَلَہٗ اللّٰہُ الْجَنَّۃَ بِفَضْلِ رَحْمَتِہٖ إِیَّاہُمْ))[1] ’’جس مسلمان کے تین نابالغ بچے فوت ہوجاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اپنی اس رحمت سے جو ان بچوں کے لیے ہے، اسے ضرور جنت میں داخل کرے گا۔‘‘ 5 حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے(عورتوں سے)ارشاد فرمایا: ((مَا مِنْکُنَّ مِنَ امْرَأَۃٍ تُـقَدِّمُ ثَلَاثَۃً مِّنَ الْوَلَدِ إلِاَّ کَاُنوْا لَہَا
Flag Counter