Maktaba Wahhabi

337 - 586
تیسرا رکن: روزہ صوم (روزے) کی تعریف: اَلصَّوم کا مطلب ہے رُکنا، ٹھہرنا اور باز رہنا۔ یعنی کھانے پینے اور ناجائز امور سے رُکنا اور باز رہنا۔ روزے کی اصطلاحی تعریف یہ ہے کہ دِلی ارادے کے ساتھ صبح سے لے کر مغرب تک کھانے پینے اور جماع سے رُکے رہنا۔ روزے کی فرضیت: ماہِ رمضان کے روزے سن 2 ہجری میں فرض ہوئے۔ اور اس کی فرضیت کا حکم اللہ تعالیٰ نے ان الفاظ میں دِیا: ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ﴾ [البقرۃ: ۱۸۳] ’’اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جس طرح ان لوگوں پر فرض کیے گئے تھے جو تم سے پہلے تھے، شاید کہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔‘‘ روزے کے مراتب 1. عمومی روزہ: پیٹ کو کھانے پینے سے اور شرم گاہ کو شہوت کی تکمیل سے محفوظ رکھنا۔ 2. خصوصی روزہ: نگاہ، زبان، ہاتھ، پاؤں، کانوں اور آنکھوں، حتیٰ کہ تمام اعضائے جسمانی کو گناہوں سے محفوظ رکھنا۔
Flag Counter