Maktaba Wahhabi

568 - 586
فِیْہِ)) [1] ’’تم اپنے کھانے پر جمع ہو کر بسم اللہ پڑھ کر کھایا کرو، اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کھانے میں تمہارے لیے برکت ڈال دی جائے گی۔‘‘ 7. کھانا بسم اللہ پڑھ کر کھایا جائے سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: کَانَ إِذَا قُرِّبَ إِلَیْہِ الطَّعَامُ یَقُوْلُ بِسْمِ اللّٰہِ۔[2] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جب کھانا قریب کیا جاتا تو وہ( کھاتے وقت ) بِسْمِ اللّٰہِ پڑھتے۔ عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پا س تھا اور صغر سنی (چھوٹی عمر)کی وجہ سے میرا ہاتھ پیالے میں گھومتا تھا (یعنی میں پیالے کی ہر جانب سے کھا رہا تھا) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ((یَا غُلَامُ سَمِّ اللّٰہَ وَکُلْ بِیَمِیْنِکَ وَکُلْ مِمَّایَلِیْکَ ، فَمَا زَالَتْ تِلْکَ طُعْمَتِیْ بَعْدُ)) [3] ’’اے بچے! اللہ کا نا م لے کر دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔‘‘ اس کے بعد میں ہمیشہ سے ان ہی آداب کے مطابق کھانا کھاتا ہوں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی کھانا کھانے لگے تو ’’بسم اللہ‘‘ پڑھ لیا کرے۔ لیکن اگر کھانے کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائے توپھر بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی أَوَّلِہٖ وَآخِرِہٖ یا بِسْمِ اللّٰہِ فِیْ أَوَّلِہٖ وَآخِرِہٖ یا بِسْمِ
Flag Counter