Maktaba Wahhabi

125 - 322
۱: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انھوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’لَا یَحِلُّ دَمُ امْرِیئٍ مُسْلِمٍ یَشْہَدُ أَنْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَنِّيْ رَسُوْلُ اللّٰہِ إِلَّا بِإِحْدٰی ثَلَاثٍ: اَلنَّفْسُ بِالنَّفْسِ، وَالثَّیِّبُ الزَّانِيْ، وَالْمُفَارِقُ لِدِیْنِہٖ التَّارِکُ لِلْجَمَاعَۃِ۔‘‘[1] [اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کے معبود نہ ہونے اور یقینی طور پر میرے اللہ تعالیٰ کا رسول ہونے کی گواہی دینے والے مسلمان شخص کا خون تین میں سے کسی ایک صورت کے علاوہ حلال نہیں: جان کے بدلے میں جان، اور شادی شدہ زنا کرنے والا اور اپنا دین ترک کرنے اور جماعت چھوڑنے والا۔] ۲: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، (کہ) وہ بیان کرتے ہیں: ’’عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر بیٹھے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’إِنَّ اللّٰہَ قَدْ بَعَثَ مُحَمَّدًا صلي اللّٰه عليه وسلم بِالْحَقِّ، وَأَنْزَلَ عَلَیْہِ الْکِتَابَ۔ فَکَانَ مِمَّا أُنْزِلَ عَلَیْہِ آیَۃُ الرَّجْمِ، قَرَأْنَاھَا وَوَعَیْنَاھَا وَعَقَلْنَاھَا۔ فَرَجَمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم وَرَجَمْنَا بَعْدَہٗ۔ فَأَخْشٰی إِنْ طَالَ بِالنَّاسِ زَمَانٌ، أَنْ یَقُوْلَ قَائِلٌ: ’’مَا نَجِدُ
Flag Counter