Maktaba Wahhabi

126 - 322
الرَّجْمَ فِيْ کِتَابِ اللّٰہِ۔‘‘ فَیَضِلُّوْا بِتَرْکِ فَرِیْضَۃٍ أَنْزَلَہَا اللّٰہُ۔ وَإِنَّ الرَّجْمَ حَقٌّ عَلٰی مَنْ زَنٰی إِذَا أَحْصَنَ، مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَائِ، إِذَا قَامَتِ الْبَیِِّنَۃُ أَوْ کَانَ الْحَبْلُ أَوِ الْاِعْتِرَافُ۔‘‘[1] ’’بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے یقینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا اور ان پر کتاب نازل کی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جو کچھ نازل کیا گیا، اسی میں سے رجم کی آیت بھی تھی۔ ہم نے اسے پڑھا، اسے یاد کیا اور خوب اچھی طرح سمجھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رجم کیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہم نے رجم کیا۔ مجھے اندیشہ ہے، کہ اگر لوگوں پر طویل زمانہ گزرا، تو کوئی کہنے والا کہے گا: ’’ہم اللہ تعالیٰ کی کتاب میں رجم نہیں پاتے۔‘‘ تو وہ اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ فریضہ کو ترک کرکے گمراہ ہوجائیں گے۔ شادی شدہ مردوں اور عورتوں میں سے زنا کرنے والے پر، جب گواہی قائم ہوجائے یا حمل ہو یا اعتراف تو رجم لازم ہے۔‘‘ ۳: امام بخاری نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کی ہے، (کہ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اَلْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاھِرِ الْحَجَرُ۔‘‘[2] [بچہ بستر (والے) کے لیے ہے[3] اور بدکار کے لیے پتھر ہے۔]
Flag Counter