Maktaba Wahhabi

157 - 322
و: ارتکابِ زنا کی خبر میں چُھپی دعوتِ زنا کی بیخ کنی: زنا کے ارتکاب کی خبر کی شہرت میں غیر محسوس طور پر بُرائی کی دعوت ہوتی ہے۔ اعلانیہ طور پر اقامتِ حد اس دعوت کے بُرے اثرات کی بیخ کنی میں ان شاء اللہ موثر اور مفید ہوگی۔ ۴: اقامتِ حد کے وقت [اہلِ ایمان کی موجودگی] کی حکمت: عام لوگوں کے مقابلے میں اہلِ ایمان کے موجود ہونے سے سزا کی شدت اور سنگینی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس حقیقت کو اجاگر کرنے والے دو پہلو درجِ ذیل ہیں: ا: ان کے رُوبرو ہونے والی ذلت و رسوائی کا زیادہ اذیّت ناک ہونا: ب: ان کی نقل کردہ سزا کی خبر کا اثر عام لوگوں کی خبر سے کہیں زیادہ ہونا: ذیل میں اس کے حوالے سے تین مفسرین علیہما السلام کے اقوال ملاحظہ فرمائیے: ’’انھوں (یعنی اللہ تعالیٰ) نے (حاضر ہونے والوں کے لیے) اہلِ ایمان ہونے کی تخصیص فرمائی، کیونکہ یہ (سزا پانے والے کے لیے) زیادہ رُسوا کن ہے۔ فاسق اپنی قوم کے صالحین کے درمیان (سزا پاتے ہوئے) زیادہ شرمندہ ہوتا ہے۔‘‘[1] ان کی حاضری سے سزا کی تاثیر گہری اور ان کی بیان کردہ دیکھی ہوئی خبر کی حیثیت میں اضافہ ہوگا۔ کوڑے کھانے والا اُن کی موجودگی کے سبب تشہیر سے (زیادہ) ڈرے گا اور یہ بات سزا کے اثر کو زیادہ قوی کرے گی۔[2]
Flag Counter