Maktaba Wahhabi

159 - 322
’’اَلْبِکْرُ بِالْبِکْرِ جَلْدُ مِائَۃٍ وَّنَفْيُ سَنَۃٍ۔‘‘[1] [غیر شادی شدہ، غیر شادی شدہ کے ساتھ (بدکاری کرے تو) سو کوڑے اور ایک سال کے لیے جلاوطنی ہے]۔ ۲: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابوہریرہ اور حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، (کہ) ان دونوں نے بیان کیا: ’’ایک بدو آیا اور کہنے لگا: ’’یارسول اللہ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ ہمارے درمیان اللہ تعالیٰ کی کتاب کے ساتھ فیصلہ کیجیے۔‘‘ اس کا مدمقابل اُٹھا اور عرض کیا: ’’اس نے درست (بات) کہی ہے، ہمارے درمیان اللہ تعالیٰ کی کتاب کے ساتھ فیصلہ کیجیے۔‘‘ بدو بولا: ’’بلاشبہ میرا بیٹا اس کے پاس مزدوری کر رہا تھا۔ اس کی بیوی کے ساتھ اس نے زنا کیا، تو انھوں (یعنی لوگوں) نے کہا: ’’تیرے بیٹے پر رجم ہے۔‘‘ تو میں نے (بیٹے کو بچانے کی غرض سے) اسے سو بکری اور ایک لونڈی دی۔ پھر میں نے اہل علم سے پوچھا، تو انھوں نے بتلایا: ’’بے شک تیرے بیٹے پر سو کوڑے اور ایک سال کے لیے جلاوطنی ہے۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لَأَقْضِیَنَّ بَیْنَکُمَا بِکِتَابِ اللّٰہِ۔ أَمَّا الْوَلِیْدَۃُ وَالْغَنَمُ فَرَدٌّ عَلَیْکَ، وَعَلٰی اِبْنِکَ جَلْدُ مِائَۃٍ وَّتَغْرِیْبُ عَامٍ …الحدیث[2]
Flag Counter