Maktaba Wahhabi

160 - 322
یقینا میں تمھارے درمیان اللہ تعالیٰ کی کتاب کے ساتھ فیصلہ کروں گا۔ لونڈی اور بکریاں تجھے لوٹائی جائیں، اور تمھارے بیٹے کے لیے سو کوڑے اور ایک سال کی جلاوطنی ہے… الحدیث ۳/۴/۵: امام ترمذی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ: ’’أَنَّ النَّبِيَّ صلي اللّٰه عليه وسلم ضَرَبَ وَغَرَّبَ، وَأَنَّ أَبَابَکْرٍ ضَرَبَ وَغَرَّبَ، وَاَنَّ عُمَرَ رضی اللّٰهُ عنہما ضَرَبَ وَغَرَّبَ۔‘‘[1] [بلاشبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (غیر شادی شدہ بدکار کو) کوڑے لگائے اور جلاوطن کیا، ابوبکر نے کوڑے لگائے اور جلاوطن کیا اور عمر رضی اللہ عنہما نے کوڑے لگائے اور جلاوطن کیا۔] ۶: امام ابن ابی شیبہ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ابن یسار سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انھوں نے بیان کیا:
Flag Counter