Maktaba Wahhabi

32 - 322
’’جو کسی عورت سے زنا کرتا ہے، وہ بے عقل ہے۔ وہی اَیسا کرتا ہے، جو اپنی جان کو ہلاک کرنا چاہتا ہے۔ وہ زخم اور ذِلت اٹھائے گا اور اُس کی رُسوائی کبھی نہ مٹے گی۔‘‘[1] کیونکہ میں نے اپنے گھر کی کھڑکی سے یعنی جھروکے میں سے باہر نگاہ کی۔ اور میں نے ایک بے عقل جوان کو نادانوں کے درمیان دیکھا، یعنی نوجوانوں کے درمیان۔ وہ مجھے نظر آیا، کہ اُس عورت کے گھر کے پاس گلی کے موڑ سے جارہا ہے اور اُس نے اُس کے گھر کا راستہ لیا۔ دن چُھپے شام کے وقت۔ رات کے اندھیرے اور تاریکی میں اور دیکھو! وہاں اُس سے ایک عورت آملی، جو دل کی چالاک اور کسبی[2] کا لباس پہنے تھی۔ وہ غوغائی اور خود سر ہے۔ اُس کے پاؤں اپنے گھر میں نہیں ٹکتے۔ ابھی وہ کوچوں میں ہے۔ ابھی بازاروں میں اور ہر موڑ پر گھات میں بیٹھتی ہے…‘‘ ’’اُس نے میٹھی میٹھی باتوں سے اُس کو پُھسلالیا اور اپنے لبوں کی چاپلوسی سے اس کو بہکالیا۔ وہ فوراً اُس کے پیچھے ہولیا، جیسے بیل ذبح ہونے کو جاتا ہے یا بیڑیوں میں احمق سزا پانے کو۔ جیسے پرندہ جال کی طرف تیز جاتا ہے اور نہیں جانتا، کہ وہ اُس کی جان کے لیے ہے، حتیٰ کہ تیر اُس کے جگر کے پار ہوجائے گا۔
Flag Counter