Maktaba Wahhabi

172 - 277
علامہ مرتضی ازبیدی حنفی رحمۃ اللہ علیہ تاج العروس شرحح قاموس (ص ۱۸۱ج۲) میں لکھتے ہیں۔ الرجل یصافح الرجل اذا وضع صفح کفہ فی صفح کفہ وطفحا وجھاھما ومنہ حدیث المصافحۃ عند اللفاء وھی مفاعلۃ من الصاق صفح الکف بالکف واقبال الوجہ علی الوجہ کذافی اللسان والاساس والتھذیب فلا یلتفت الی من زعم ان المصافحہ غیر عرربی انتھٰی (ص۱۸۱ج۲) ملاعلی قاری حنفی مرقاۃ شرح مشکوٰۃ (ص۸۴ج۲) میں لکھتے ہیں۔ المصافحہ ھی الافضاء بصفحۃ الید الی صفحۃ الید۔ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ فتح الباری(ص۲۹۳ج۱۳) میں لکھتے ہیں۔ ھی مفاعلۃ من الصفحۃ والمراد بھا الافضاء بصفحۃ الیدالی صفحۃ الید۔ ابن الاثیر رحمۃ اللہ علیہ نہایہ (ص۲۸۸ج۲) میں لکھتے ہیں۔ ومنہ حدیث المصافحۃ عند اللفاء وھی مفاعلۃ من الصاق صفح الکف بالکف واقبال الوجہ علی الوجہ ان عبارات کا خلاصہ اور حاصل یہ ہے کہ مصافحہ کے معنی ہیں ،بطن کف کو بطن کف سے ملانا ۔ پس اس سے معلوم ہوا کہ پشتِ کف سے یا بطنِ کف ، پشتِ کفف سے ملانے کو مصافحہ نہیں کہیں گے۔ جب تم مصافحہ کے معنی معلوم کر چکے تو سنو کہ مصافحہ کے معنی کا مصافحہ مروجہ عند اہلِ حدیث پر صادق آنا تو ظاہر ہے۔ رہا دونوں ہاتھ کا مصافحہ سو اس کی دو صورتیں ہیں۔ ایک یہ کہ داہنے ہاتھ سے بطنِ کف کو داہنے ہاتھ کے بطنِ کف سے ملایا جائے اور مصافحیں میں سے ہر ایک اپنے بائیں ہاتھ سے بطنِ کف کو دوسرے کے داہنے ہاتھ کے پشتِ کف سے ملائے۔ اس صورت کا مصافحہ اس زمانہ کے اکثر احناف میں
Flag Counter