Maktaba Wahhabi

311 - 277
نماز جنازہ کی دعائیں (۱) صحیح مسلم میں عوف بن مالک رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنازہ پر نماز پڑھی ، میں نے آپ کی دعا یاد کر لی ، آپ یوں دعا فرماتے تھے: اللھم اغفرلہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ واکرم نزلہ ووسع مدخلہ واغسلہ بالمآء و الثلج والبرد وفقہ من الخطایا کما نقبت الثوت الابیض من الدنس وابدلہ دارا خیر من دارہ واھلا خیرمن اھلہ وزوجا خیرامن زوجہ وادخلہ الجنۃ واعذہ م عذاب القبر ومن عذاب النار۔ اے اللہ تو اس کو بخش دے اور اس پر رحم کر اور اس کو عافیت دے اور اس کے گناہ معاف کر اور اس کی مہمانی اچھی کر اور اس کی قبر کو کشادہ کر اور اس کو پانی اور برف اولے سے دھودے اور اس کو گناہوں سے پاک کر جیسا کہ تو نے سفید کپڑے کو میل کچیل سے پاک کیا اور اس کے گھر سے اچھا گھر اور اس کے گھر والوں سے اچھے گھر والے اور اس کے جوڑے سے اچھا جوڑا اس کے بدلے میں دے ، اور اس کو جنت میں داخل کر اور اس کو قبر کے عذاب اور آگ کے عذاب سے پناہ میں رکھ۔ نمازِ جنازہ کی تمام دعاؤں سے یہ دعا زیادہ صحیح ہے کذانی جامع الترمذی (۲) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب جنازہ کی نماز پڑھتے تو یہ فرماتے: اللھم اغفر لحینا ومیتنا و شاھدنا وغائبنا وصغیرنا وکبیرنا وذکرنا وانثانا ۔ اللھم من احیبتہ منا فاحیہ علی الاسلام ومن توفیتہ منا فتوفہ علی الایمان ، اللھملا تحرمنا الجرہ ولا تفتنا بعدہ (ابوداود ، نسائی ، ترمذی، ابن ماجہ)
Flag Counter