Maktaba Wahhabi

212 - 277
یعنی روایت ہے عمرو بن شعیب سے وہ روایت کرتے ہیں اپنے بات شعیب سے وہ روایت کرتے ہیں اپنے داد عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازِ عیدین میں بارہ تکبیریں کہیں سات پہلی رکعت میں اور پانچ دوسری رکعت میں اور نمازِعید کے پہلے نہ کوئی نماز پڑھی اور نہ اس کے بعد۔ روایت کیا اس حدیث کو احمد اور ابن ماجہ نے اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں اِسی حدیث پر عمل کرتاہوں۔ اور روایت کیا اس حدیث کو ابو داود نے اس طرح سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : نمازِ عید کی پہلی رکعت میں سات تکبیریں ہیں اور دوسری رکعت میں پانچ اور قرأت دونوں رکعتو میں تکبیروںکے بعد ہے۔ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ تلخیص الجیر میں لکھتے ہیں:ورواہ احمد وابو دواد وابن ماجہ والدارقطنی میں من حدیث عمر بن شعیب عن ابیہ عن جدہ وصححہ احمد وعلی والبخاری فیما حکاہ الترمذی۔ یعنی عمرو بن شعیب کی حدیث کو احمد، ابوداود، ابن ماجہ اور دارقطنی نے روایت کیا اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ نے امام علی بن مدینی نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے اور امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اس حدیث کو صحیح کہا ہے،جیسا کہ ترمذی نے بیان کیا ہے۔ حافظ زیلعی رحمۃ اللہ علیہ تخریج ہدایہ میں لکھتے ہیں: قال النووی فی الخلافۃ قال الترمذی فی العلل سألت البخاری عنہ فقال ھو صحیح۔ نووی نے خلاصہ میں لکھا ہے کہ ترمذی نے کہا میں نے امام بخاری سے عمرو بن شعیب کی اس حدیث کے بارے میں دریافت کیا تو امام بخاری نے کہا کہ یہ حدیث صحیح ہے ۔ نیز حافظ زیلعی اسی تخریج ہدایہ میں لکھتے ہیں: قال فی عللہ سالت محمد اعن ھذا الحدیث فقا ل لیس
Flag Counter