Maktaba Wahhabi

84 - 277
وجہ سوم بعض عوالی مدینہ سے صرف ایک میل کی مسافت پر ہیں۔ جیسے سخ صحیح بخاری میں ہے۔ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مات وابو بکر بالسخ قال اسماعیل لقنی بالعالیۃ۔ فتح الباری میں ہے۔بینہ وبین المدینہ میل اور اس کی زیادہ تحقیق چوتھی دلیل کے جواب میں آتی ہے۔ اور عند الحنفیہ مدینہ سے ایک میل کے رہنے والوں پر جمعہ فرض ہے۔ جیسا کہ خود مؤلف نے(۱۱) میں اس کی تصریح کی ہے۔ پس اگر ینتابوں کے وہی معنی مراد لیے جائیں جو شوق صاحب نے بیان کیا ہے تو لازم آتا ہے کہ ان اہلِ عوالی پر بھی جمعہ فرض نہ ہو جو مدینہ سے ایک میل کی مسافت پر ہیں۔ والازم باطل فالملزوم مثلھ وجہ چہارم التلخیص الجیر (ص۱۳۹)میں ہے۔ روی ابو داود فی المراسیل عن بکیر بن الا شج انہ کان بالمدینۃ تسع مساجد مع مسجدہ صلی اللہ علیہ وسلم یسمع اھلھا تأدین بلال فیصلوں فی مساجد ھم زادیحی بن یحی فی روایتہ ولم یکونوا یصلون فی شیء من تلک المساجد الا فی مسجد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اخرجہ البیھقی فی المعرفۃ ویشھد لہ صلوۃ اھل قباء معہ کما رواہ ابن ماجۃ وابن خزیمۃ انتھی عون المعبود۔ شرح سنن ابی داود میں ہے۔ اخرجابو داود فی المراسیل من طریق احمد بن عمر و بن السرح عن ابن وھب عن یونس بن یزید الا یلی عن ابن شھاب
Flag Counter