Maktaba Wahhabi

160 - 277
تنبیہ واضح ہو کہ جس طرح ملاقات کے وقت مصافحہ کرنا مسنون ہے اسی طرح مرودں سے بیعت لینے کے وقت بھی مصافحہ کرنا مسنون ہے۔ تعلیق الممجد (ص۳۹۴ ) میں ہے۔ اخرج ابو نعیم فی کتاب المعرفۃ من حدیث نھیۃ بنت عبد اللہ البکریۃ قالت وفدت مع ابی علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم فایج الرجال وصافحھم وبایع النساء ولم یصافحھن۔ یعنی ابو نعیم نے کتاب المعرفۃ میں نہیہ بنت عبد اللہ سے روایت کیا ہے کہ انھوں نے کہا کہ میں اپنے باپ کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں سے بیعت لی اور ان سے مصافحہ کیا اور عورتوں سے بیعت لی اور ان سے مصافحہ نہیں کیا۔ موطا امام مالک رحمۃ اللہ علیہ میں امیمہ بنت رقیقہ کی حدیث میں ہے کہ عورتوں نے بیعت کے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مصافحہ کی درخواست کی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انی لا اصافح النساء یعنی میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا۔ فتح الباری (ص۲۶۱ج۱۰) طبع مصر میں ہے۔ وروی النسائی والطبری من طریق محمد بن المنکدر ان امیمۃ بنت رقیقۃ اخبرتۃ انھا دخلت فی نسوۃ تبایع فقلن یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابسط یدک نصافحک فقال انی لا اصافح النساء الحدیث۔ حافظ ابن عبد البر رحمۃ اللہ علیہ تمہید شرح موطا میں لکھتے ہیں۔
Flag Counter