Maktaba Wahhabi

230 - 277
کر یہ کہاں سے ثابت ہو تا ہے؟ کہ اگر اکیلے اکیلے فرد سے ثبوت کی نفی کر دی جائے تو تمام کے مجموعہ سے بھی ثبوت کی نفی ہو جائے۔ اور علامہ نور الدین سمہودی جواہر العقدین میں لکھتے ہیں۔ قلت لا یلزم من قول احمد فی حدیث التوسعۃ علی العیال یوم عاشوراء لا یصح ان یکون باطلافقد یکون غیرصحیح وھو صالح للاحتجاج بہ اذللحسن رتبۃ بین الصحیح والضعیف انتھٰی کذافی الرفع والتکمیل۔ امام احمد رحمۃ اللہ علیہ نے جو حدیث تو سعہ کی نسبت کہا ہے کہ یہ حدیث صحیح نہیں ہے سو ان کے اس کہنے سے یہ لازم نہیں آتا ہے کہ یہ حدیث باطل وناقبل احتجاج ہو کیونکہ کبھی حدیث غیر صحیح ہوتی ہے،مگر وہ قابلِ احتجاج ہوتی ہے، سو اسطے کہ صحیح اور ضعیف کے درمیان حسن کا درجہ ہوتا ہے۔ سوال نمبر 10:یہ تو بہت وضاحت کے ساتھ معلوم ہوا کہ اکثر صحابہ وتابعین وآئمہ مجتہدین جو نمازِ عیدین میں بارہ تکبیرات کے قائل ہیں۔ ان کا قول حدیث مرفوع صحیح سے ثابت ہے۔ اب یہ معلوم ہونا چاہیے کہ جو لوگ چھ تکبیرات کے قائل ہیں ان کو قول حدیث مرفوع صحیح سے ثابت ہے یا نہیں؟ جواب: اس کے معلوم کرنے کے لیے دوسرا باب پڑھیے۔
Flag Counter