Maktaba Wahhabi

181 - 277
تیسرا جواب ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے قولِ مذکور میں دو احتمال ہیں ایک یہ کہ لفظ’’کفی‘‘ سے جنس مراد نہ ہو، بلکہ فرد واحد مراد ہو اور دوسرا احتمال یہ ہے کہ جنس مراد ہو اور دو فرد مراد ہوں۔ اور اس دوسرے احتمال میں تین احتمال ہیں ایک یہ کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی دونوں ہتھیلیاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں ہتھیلیوں میں تھیں۔ بصورتِ مسطورہ بالا۔ دوسرا حتمال یہ کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی داہنی ہتھیلی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بائیں ہتھیلی میں اور بائیں داہنی میں تھی۔ اور تیسرا احتمال یہ کہ ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ کی دا ہنی ہتھیلی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی داہنی ہتھیلی میں اور بائیں بائیں میں تھی اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے دونوں ہاتھ بصورتِ مقراض تھے ۔ ان تمام احتمالات میں سے کسی احتمال سے دونوں ہاتھوں کا مروج مصافحہ ثابت نہیں ہوتا۔ نہ مقراضی اور نہ غیر مقراضی ۔غیر مقراضی کا عدم ان عبارات سے صاف واضع ہے رہا مقراضی مصافحہ ۔سو یہ بھی کسی احتمال سے ثابت نہیں ہو سکتا۔ اس واسطے کہ جتنے احتمالات مذکور ہوئے ہیں وہ سب احتمالات تو مراد نہیں ہو سکتے۔ کیونکہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا قولِ مذکور ایک فعل خاص کی حکایت ہے اور فعل میں عموم نہیں ہوتا ہے۔ کما تقرر فی مقرہ[1]۔ پس ان احتمالات میں سے کوئی ایک ہی احتمال مراد ہو گا اور جو احتمال مراد ہونے کے لیے متعین کیا جائے گا ۔ اس کے مراد ہونے کے لیے کوئی دلیل صحیح نہیں چاہیے۔ بلا دلیل کوئی احتمال ہر گز مراد نہیں ہو سکتا۔ اور ظاہر ہے کہ احتمالاتِ مذکورہ میں ہر ایک احتمال سے مصافحہ مقراضی کی نفی نکلتی ہے۔ الاحتمال اخیر اور احتمالِ اخیر کے مراد ہونے کے لیے کوئی دلیل نہیں ہے۔ بناء علیہ احتمال اخیر سے بھی مقراضی مصافحہ ثابت نہیں ہو سکتا۔ فتفکر
Flag Counter