Maktaba Wahhabi

285 - 277
اور لوگوں سے کہا مجھے اسی پرانے جبہ میں کفنانا، جنگ بدر کے روز اسی جبہ کو پہن کر میں نے جہاد کیا تھا، اور اپنے کفن کے واسطے میں نے اس کو چھپا رکھا تھا۔ (تذکرۃ الحفاظ (ص۱۹ج۱) اب مردوں اور عورتوں کے کفن مسنون کا بیان بیان علیحدہ علیحدہ کیا جاتا ہے۔ فصل مردوں کے کفن مسنون کا بیان مردوں کے واسطے کفن مسنون تین کپڑے ہیں،اوروہ تین لفافے ہیں، یعنی تین چادریں جو اس قدر لمبی اور جوڑی ہوں جن میں میت کو خوب اچھی طرح پر لپیٹ سکیں اور سر سے قدم تک بخوبی چھپ جائے، بخاری اور مسلم میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے: کفن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فی ثلثۃ اتوا بیض سحولیۃ من کرسف لیس فیھا قیص ولاعمامۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین کپڑوں میں کفنائے گئے، جو سفید تھے اور مقام سحول کے بنے ہوئے اور سوتی تھے جن میں نہ کرتا تھا نہ عمامہ۔ جامع ترمذی میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کفن کے بارے میں مختلف روایتیں آئی ہیں ، ان تمام روایتوں میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکی یہ روایت زیادہ صحیح ہے، اور اکثر اہلِ علم صحابہ رضی اللہ عنہم وغیرہم کا اسی پر عمل ہے اور مردوں کو کرتا اور ازار اور لفافہ میں بھی کفنانا ثابت ہے، مؤطا امام مالک رحمۃ اللہ علیہ ، مؤطا امام محمد رحمۃ اللہ علیہ میں ہے۔ عن عبد اللہ بن عمر و ابن العاص انہ قال المیت یقبص ویو ردو یلف بالثوب الثالث حضرت عبد اللہ بن عمر وابن العاص نے فرمایا کہ میت کو کرنا پہنایا جائے اور تیسر ے کپڑے میں لپیٹا جائے ،بخاری اور مسلم میں حضرت
Flag Counter