قولہ صلی اللہ علیہ وسلم انی لا اصافح النسآء دلیل علی انہ کان یصافح الرجال عند البیعۃ وغیرہھا صلی اللہ علیہ وسلم یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قول کہ میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا ۔ دلیل ہے اس بات کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیعت وغیرہ کے وقت مردوں سے مصافحہ کرتے تھے۔ صحیح بخاری (ص۷۲۶ج۲) میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مہاجر عورتوں سے بیعت لے کر فرماتے تھے۔ قد بایعتک کلاما یعنی میں نے تجھ سے کلا ما (زبانی) بیعت لی ہے۔ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ فتح الباری میں لکھتے ہیں۔ قولہ قدبا یعتک کلاما ای یقول ذلک کلا ما فقط لا مصافحۃ بالیدکما جرت العادۃ بمصافحۃ الرجال عند البعیۃ یعنی جن امور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں سے بیعت لیتے ان کو زبانی فرماتے اور عورتوں سے ہاتھ سے مصافحۃ نہیں کرتے جیسا کہ بیعت کے وقت مردوں سے مصافحہ کرنے کی عادت جاری ہے۔ اور واضح ہو کہ بعض روایات ضعیفہ میںبیعت کے وقت عورتوں سے بھی مصافحہ کرنا آیا ہے ۔التعلیق الممجد میں ہے۔ وجاء ت اخبار ضعیفۃ بمصافحۃ النساء عند البیعۃ احیانا فعند الطبرانی من حدیث معقل بن یسار ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم کان یصافح النساء فی بیعۃ الرضوان من تحت الثوب واخرج ابن عبد البر عن عطاء وقیس بن ابی حازم ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم کان اذا ابیع لم یصافح النساء الا علی یدہ ثواب (ص۳۹۴) یعنی طبرانی میں معقل بن یسار سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم |
Book Name | مقالات محدث مبارکپوری |
Writer | الشیخ عبدالرحمٰن مبارکپوری |
Publisher | ادارہ علوم اثریہ |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 277 |
Introduction | مولانا محمد عبدالرحمٰن مبارکپوری شیخ الکل فی الکل میاں سید نذیر حسین محدث دہلوی کے چند مامور شاگردوں میں سے ایک ہیں ۔آپ اپنے وقت کےبہت بڑے محدث،مفسر، محقق، مدرس ، مفتی،ادیب اور نقاد تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں علم کی غیر معمولی بصیرت وبصارت،نظر وفکرکی گہرائی ،تحقیق وتنقیح میں باریک بینی اور ژرف نگاہی عطاء فرمائی تھی ۔زہد وتقوی ،اخلاص وللّٰہیت،حسن عمل اور حسن اخلاق کے پیکر تھے۔یہ ایک حقیقت ہےکہ’’برصغیر پاک وہند میں علم حدیث‘‘ کی تاریخ تب تلک مکمل نہیں ہوتی جب تک اس میں مولانا عبدالرحمٰن محدث مبارکپوری کی خدمات اور ان کا تذکرہ نہ ہو۔جامع الترمذی کی شرح تحفۃ الاحوذی ان ہی کی تصنیف ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’مقالات محدث مبارکپوری ‘‘ مولانا محمد عبد الرحمٰن مبارکپوری کی نایاب تصانیف کا مجموعہ ہے ۔اس میں مولانامبارکپوری مرحوم کی آٹھ تصانیف کے علاوہ ان نادر مکتوبات اور شیخ الھلالی کا وہ قصیدہ جو انہوں نے حضرت مبارکپوری کےمحامد ومناقب میں لکھا شامل اشاعت ہے۔ |