Maktaba Wahhabi

249 - 277
القیام فاستحب ان یتخللھا تکبیرات کتکبیرات الجنازۃ۔ کہ دو تکبیروں کے درمیان یہ دعا پڑھنی چاہیے۔ اللہ اکبر کبیرا والحمد للہ کثیرا وسبحان اللہ بکرۃ واصیلا الخ کیوکہ عقبہ ابن عامر فرماتے ہیں کہ میں نے عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ نمازِ عید ادا کرنے والا دو تکبیروں کے درمیان کیا کہے تو آپ نے فرمایا اللہ کی حمد کرے اس کی ثنا کرے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے پھر دعا منگے اور تکیر کہے۔ اور اسی روایت میں ہے کہ یہ سن کر حضرت حذیفہ اور ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ حضرت عبد اللہ نے درست جواب دیا ہے اور امام احمد نے بھی اسی روایت سے تکبیرات میں وقفہ کرنے اور وقفات میں پڑھنے پر استدلال کیا ہے۔ الحاصل تکبیرات عیدین کے درمیان وقفہ کرنے اور اس میں کچھ پڑھنے اور ذکر کرنے کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ ثابت نہیں ہے ہاں ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے بسند قوی ثابت ہے کہ وہ ہر تکبیر کے درمیان بقدر ایک آیت کے وقفہ کرتے تھے اور حذیفہ رضی اللہ عنہ اور ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم کیا تکبیرات کہتے وقت رفع الیدین کرنی چاہیے یا نہیں؟ سوال3: تکبیرات زوائد میں رفع الیدین کرنا کسی حدیث مرفوع صحیح سے ثابت ہے یا نہیں؟ جواب : تکبیرات زوائد میں رفع الیدین کرنا کسی حدیث مرفوع صحیح سے ثابت نہیں ہے۔ ھکذا قال فی عون المعبود(ص ۴۴۸ج۱) واما رفع الیدین فی تکبیرات العیدین فلم یثبت فی حدیث صحیح مرفوع وانما جآء فی ذلک اثر انتھٰی ما قال سوال4: امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ،امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ یہ تینوں امام تکبیرات زوائد میں رفع الیدین کے قائل ہیں پس یہ لوگیا ان کے مقلدین رفع الیدین کے اثبات میں کوئی حدیث مرفوع پیش کرتے ہیں یا نہیں اگر پیش کرتے ہیں تو وہ صحیح وقابلِ احتجاج ہے یا نہیں؟ اور اس سے تکبیرات زوائد میں رفع الیدین کرنا ثابت ہوتا ہے یا نہیں؟
Flag Counter