Maktaba Wahhabi

215 - 277
ابن ماجہ نے بھی اپنے سنن میںسعد القرظ کی اس حدیث کو دوسری سند سے روایت کیا ہے ۔ ابن ماجہ کے الفاظ یہ ہیں: عن عبد الرحمن بن سعد بن عمار بن سعد مؤذن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حدثنی ابی عن ابیہ عن جذہ ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم کان یکبر فی العید ین فی الاولیٰ سبعا قبل اقراء ۃ وفی الاخرۃ خمسا قبل القرأۃ سعد مؤذن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے۔ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نمازِ عیدین کی پہلی رکعت میں سات تکبیریں قبل قرأت کے کہتے تھے اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں قبل قرأت کے کہتے تھے۔ دوسری روایت جامع ترمذی میں ہے۔ عن کثیر بن عبد اللہ بن ابیہ عن جدہ ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم کبر فی العیدین فی الاولیٰ سبعا وفی الاخرۃ خمسا قبل القرأۃ۔ کثیر بن عبد اللہ کے داد سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازِ عیدین میں پہلی رکعت میں سات اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں قبل قرأت کے کہیں۔ ترمذی اس حدیث کو روایت کر کے لکھتے ہیں۔ حدیث جد کثیر حدیث حسن۔ کثیر کے داد کی یہ حدیث حسن ہے۔ تیسری روایت مسند بزاز میں ہے: عن عبد الرحمن بن عوف قال کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تخرج
Flag Counter