Maktaba Wahhabi

264 - 277
باب مُحْتَضَرْ[1] کے احکام میں جب کوئی شخص مرنے کے قریب ہو تو سنت ہے کہ اس کو قبلہ کی طرف متوجہ [2] کر دیں یعنی دا ہنی [3]کروٹ پر اس طرح لٹائیں کہ اس کا منہ قبلہ کی طرف ہو، اور اگر کسی وجہ سے اس طرح نہ لٹا سکیں تو چت لٹائیں، اس طرح پر کہ اس کے پیر قبلہ کی طرف ہوں ،اورر سر کے نیچے تکیہ یا کوئی اور چیز رکھ کر اونچا کر دیں کہ منہ قبلہ کی طرف متوجہ ہو جائے۔ اس طرح لٹانے میں بھی سنت ادا ہو جائے گی، اگر قبلہ کی طرف متوجہ کرنے میں مریض کو تکلیف ہو، تو جس حالت پر ہو اسی حالت پر اس کو چھوڑ دیں۔ اس کو کلمہلاالہ الا اللہ کی تلقین کریں،یعنی اس کے پاس بیٹھ کر یہ کلمہ بآواز بلند
Flag Counter