Maktaba Wahhabi

255 - 277
کون المتحقق من الشرع ثبوت التکبیر ولم یثبت الرفع فیبقی علی العدم الاصلی یعنی حدیث (لا ترفع الایدی الا فی سبع مواطن) باب صفتہ الصلوٰۃ میں حدیث گزر چکی ہے اور اس میں تکبیراتِ عیدین کا ذکر نہیں ہے پس ابو یوسف رحمۃ اللہ علیہ سے جو یہ مروی ہے کہ تکبیراتِ عیدین میں رفع الیدین نہ کیا جائے اس میں تکبیراتِ جنازہ پر قیاس کرنے کی کوئی حاجت نہیں ہے،بلکہ اس میں یہی کافی ہے کہ شریعت سے نمازِ عیدین میں تکبیرکہنا ثابت ہے۔ اور رفع الیدین کرنا ثابت نہیں ہے۔ پس ’’رفع الیدین‘‘ عدم اصلی پر باقیرہے گا۔ واللہ تعالیٰ اعلم وعلمہ اتم۔ الراقم محمد عبد الرحمن المبارکفوری عفاء اللہ عنہ
Flag Counter