Maktaba Wahhabi

213 - 277
شیء فی ھذا الباب اصح منہ وبہ اقول وحدیث عبد اللہ بن عبد الرحمن الطائفی ایضا صحیح والطائفی مقارب الحدیث۔ امام ترمذی فرماتے ہیں کہ میں نے امام بخاری سے اس حدیث کے بارہ میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ اس بارہ میں اس سے زیادہ صحیح اور کوئی حدیث نہیں اور پھرفرماتے ہیں کہ میرا (ترمذی) بھی ایسا ہی خیارل ہے ۔ نیز عبد للہ بن عبد الرحمن طائفی کی حدیث بھی صحیح ہے اور عبد اللہ بن عبد الرحمن طائفی مقارب الحدیث ہیں اور ابن ماجہ کے حاشیہ میں بحوالہ لمعات لکھا ہے: قال فی شرح کتاب الحرقی روی عمر وبن شعیب عن ابیہ عن جدہ ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم کبرہ ثنتی عشرۃ تکبیرۃ سبعا فی الاولیٰ وخمسا فی الاخرۃ رواہ احمد وابن ماجہ قال احمد انا اذھب الیٰ ذلک وکذلک ذھب الیہ ابن المدینی وصحیح الحدیث عمر و بن شعیب روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (نمازِ عیدین میں) بارہ تکبیریں کہیں ، سات پہلی رکعت میں اور پانچ دوسری رکعت میں ، اسے احمد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے امام احمد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں میرا مسلک بھی یہی ہے اور یہی امام علی بن مدینی کا مسلک ہے اور آپ نے اس حدیث کو صحیح بھی قرار دیا ہے۔ علامہ شیخ منصور بن ادریس رحمۃ اللہ علیہ ’’کشاف القناع‘‘میں عمرو بن شعیب کی حدیث کو نقل کر کے لکھتے ہیں: قال عبد اللہ قال ابی اذھب الیٰ ھذا ورواہ ابن ماجہ وصحححہ ابن المدینی۔ امام احمد کے لڑکے عبد اللہ نے کہا کہ میرے باپ امام احمد نے کہا
Flag Counter