Maktaba Wahhabi

290 - 277
بھچائیں پھر اس پر ازار بھچائیں ،پھر میت کو پہلے کرتا پہنا کر ازار لپیٹیں پھر لفافہ لپیٹیں ،پھر سر اور پیر کی طرف گرہ دے دیں، جیسا کہ ابھی اوپر معلوم ہوا۔ فصل عورتوں کے کف مسنون کا بیان عورتوں کے واسطے کفن مسنون جو پانچ کپڑے ہیں وہ یہ ہیں،تہبند اور کرتا اور خمار جس کو دامنی کہتے ہیںیعنی سر بند اور دو لفافے یعنی دو چادر ، ابو داود میں لیلیٰ ثقیفیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ کنت فیمن غسل ام کلثوم ابنۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عند وفا تھا فکان اول ما اعطافا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم الحقاء ثم الدرع ثم الخمار ثم الملحفۃ ثم ادرجت بعد فی الثوب الاخرورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جالس عند الباب معہ کفنھا ینا ولنا ثوبا ثوبا۔ لیلیٰ ثقیفیہ رضی اللہ عنہم کہتی ہیں کہ ان عورتوں میں میں بھی تھی، جنھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی حضرت ام کلثوم کو ان کی وفات کے وقت غسل دی تھا۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے ہم کوتہبند دیا، پھر کرتا ،پھر خمار، پھر ملحفہ یعنی چادر، پھر ایک دوسرے کپڑے میں لپیٹی گئیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دروازے کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ان کے پاس کفن تھا، ایک ایک کپڑا ہم کو دیتے تھے۔ حدیث میں اس کی تصریح نہیں آئی ہے کہ عورتوں کے کفن میں جو تہبند دیا جائے وہ کتنا لمبا اور کتنا چوڑا ہونا چاہیے، لیکن یہ بات ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی زینب کے کفن میں اپنا تہبند [1] اپنی کمر سے کھول کر دیا تھا، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ عورتوں کے تہبند کا لمبان چوڑان بقدرر تہبند شرعی کے ہونا چاہیے اور عورتوں کا کرتا؟مونڈھے
Flag Counter