Maktaba Wahhabi

145 - 236
 شیخ کی عبارت کے مطابق اس نیت سے تقلید شخصی بھی حرام ہو گی۔ آپ نے شیخ الاسلام کی عبارت پر غور نہیں فرمایا۔ گو شیخ نے ایک دو جگہ تقلید کا ذکر کیا ہے۔ مگر اس میں وہ ہوا پرستی کو روکنا چاہتے ہیں۔ یہ تقلید کی راہ سے ہو یا ترک تقلید کی راہ سے آپ نے مطلق تقلید کی بندش پر ہن برساتا شروع فرما دیا۔ شیخ کی عبارت سے کہیں سمجھ میں نہیں آتا کہ ہوس پرستی تقلید مطلق سے آتی ہے یا شخصی سے یا ترک تقلید سے۔ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو شیخ الاسلام کی کتابوں پر عبور نہیں ہے۔ ورنہ یہ انداز اختیار نہ فرماتے۔ علامہ قاضی خان نے اشربہ کے باب کو اس تفصیل سے لکھا ہے۔ معلوم ہوتا ہے  شاید ان کے ہاں شراب کی مکمل لیبارٹری موجود تھی۔ مختلف اقسام اور اس کے مختلف نسخے اور انی ک حلت او رحرمت پر بڑی سیر حاصل بحث فرمائی ہے۔ مطبوعہ مصر کے نسخے پر صفحہ 208 سے صفحہ 220  جلد 3 تک یہی مضمون ہے، ذاتی طور پر اپنی ناقص رائے کا رجحان تو حضرت امام شافعی کی طرف ہے۔ دخت رز کےس اتھ ادنیٰ نسبت بھی ناگوار ہے لیکن اس کے باوجود ائمہ اجتہاد پر بد گمانی کے لیے کوئی وجہ جواز نہیں۔ اس مقام پر معمولی سی تفصیل کی بھی اس لیے ضرورت محسوس ہوئی کہ مولانا کی عبارت سے مغالطہ ہوتا تھا۔ مولانا تقلید شخصی کو ہوا پرستی کے دروازے کا تعلق سمجھتے ہیں۔ حالانکہ ہوا پرستی کی سوتیں تقلید شخصی ہی میں موجود ہیں۔ بلکہ ساری فقہوں میں ایسی جزئیات فنی ہیں جو ہوا پرستی کے لیے راستہ بن سکتی ہیں۔ اسی طرح فواحش اور بد کرداری کی سزا کے متعلق اپنے ہاں بڑی لچک ہے۔ فقہ حنفی میں لواطت پر حد نہیں۔ بہائم کےساتھ برائی کرے اس پر حد نہیں۔ محرمات ابدیہ کےساتھ نکاح کے بعد بے حیائی کرے آپ کے ہاں وہ حد سے بچ سکتا ہے۔ مضمون کے پھیلاؤ سے بچنے کےلیے کافی  چور دروازے کھل سکتے ہیں اس لیے تقلید میں ہوا پرستی کی بندش کے لیے کوئی انتظام نہیں۔ اگر نیت درست نہ ہو تو ہوا پرستی ہر طرح
Flag Counter