Maktaba Wahhabi

224 - 236
امام نووی صحیح مسلم کے باب المساقات کی شرح میں فرماتے ہیں وبہ قال مالک والثوری والشافعی و أحمد و جمیع فقہاء المحدثین (ص 14 ج 2 ) اس صفحہ میں مرقوم ہے وقال ابن أبی لیلی و أبو یوسف و محمد و سائر الکوفیین و فقہاء المحدثین و أحمد و ابن خزیمۃ ( ص 14 ج 2 ) مساقات اور مزرعہ کے جواز کا فتوی دیا ہے مالک ثوری لیث شافعی احمد اور تمام فقہاء محدثین رحمہم اللہ  نے اسی طرح مزارعۃ کے جواز کا فتوی دیا ابن ابی لیلی ابویوسف محمد اور تمام علماء کوفہ اور فقہاء محدثین نے ۔اھ ابواب شفعہ میں امام نووی نے فرمایا : و قال الحكم والثوري و أبوعبيدة و طائفة من أهل الحديث ليس له الأخذ ( مسلم ص 32 ج 2 ) مندرجہ ذکر علماء اور اہل حدیث کا خیال ہے کہ ہمسایہ کو شفعہ کا حق حاصل نہیں ۔ اھ پڑوسی کی دیوار پر لکڑی رکھنے کے متعلق فرمایا : والثاني الإيجاب و به قال أحمد و أبو ثور و أصحاب الحديث ( مسلم ص 32 ج 1 )احمد ، ابوثور اور اصحاب الحدیث کا خیال ہے کہ ہمسایہ کو دیوار پر لکڑی کی اجازت ہے ۔ اھ ان تمام مواقع میں اہل حدیث کا تذکرہ مکتب فکر کے طور پر فرمایا گیا ہے ۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے تیمم کے تذکرہ میں فرمایا وجہ اور کفین پر تیمم کے لیے ایک ضرب جواز کی طرف ذیل کے کے آئمہ گئے ہیں و إليه ذهب أحمد و إسحاق وابن جرير وابن المنذر وابن خزيمة ونقله ابن الهمام وغيره عن مالك ونقله الخطابي عن أصحاب الحديث ( فتح الباري ص 34 ج 1 9 امام احمد ، اسحاق ، ابن جریر ، ابن منذر ، ابن خزیمہ اور امام مالک کا خیال ہے کہ تیمم منہ اور دونوں کف پر کیا جائے ۔ خطابی فرماتے ہیں اصحاب الحدیث کا بھی یہی مذہب ہے ۔ امام نووی رحمہ اللہ نے الأسماء واللغات میں امام شافعی رحمہ اللہ کا تذکر بڑے دلنشین انداز میں کیا ہے ۔ یہ
Flag Counter