Maktaba Wahhabi

328 - 460
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم{قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ . مَلِکِ النَّاسِ . اِلٰـہِ النَّاسِ . مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ . الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِ . مِنَ الْجِنَّۃِ وَالنَّاسِ} شروع اللہ کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔’’کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں۔(یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی۔لوگوں کے معبودِ برحق کی۔(شیطان) وسوسہ انداز کی بُرائی سے جو (اللہ کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے۔جولوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے۔(خواہ وہ) جنات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے۔‘‘ اس سورت کی فضیلت تو گذشتہ سورت کی فضیلت کے ضمن ہی میں بیان ہوچکی ہے۔ایک اور حدیث بھی ہے،جس میں آتا ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں بچھو ڈس گیا۔نماز سے فراغت کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمک اور پانی منگواکر اس کے اوپر ملا اور ساتھ ساتھ 1{قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ 2 قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ 3 قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ}(مکمل سورتیں ) پڑھتے رہے۔[1] ایک حدیث میں ہے کہ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اﷲ تعالیٰ بچھو پر لعنت کرے،یہ نہ نمازی کو چھوڑتا ہے نہ بے نماز کو۔‘‘[2] دوسری حدیث میں ہے: ’’یہ نہ نبی کو چھوڑتا ہے نہ غیر نبی کو،بس ڈس لیتا ہے۔‘‘[3]
Flag Counter