Maktaba Wahhabi

174 - 236
ابن ہمام فتح القدیر میں فرماتے ہیں کہ خوارج جو مسلمانوں کا قتل جائز سمجھیں اور صحابہ کو گالی دیں جمہور فقہاء اور اہل حدیث کے نزدیک وہ باغی ہیں۔ بعض اہل حدیث نے انہیں مرتد کہا ہے۔ ابن منذر کہتے ہیں کہ باقی فقہاء اہل حدیث سے متفق نہیں ہیں۔ شامی کے اقتباس سے معلوم ہوتا ہے کہ اہل حدیث ایک مستقل مکتبِ فکر ہے۔ کیا یہ تعصّب نہیں کہ شوافع کو وقف سے الگ کر دیا گیا۔ حالانکہ شوافع کا شغف سنت کے ساتھ احناف سے زیادہ ہے۔ تعصّب کی ایک اور بدبودار مثال ملاحظہ فرمائیے: شرح العقائد النسفیہ کے حاشیہ نظر الفراید میں محشی مولانا احمد حسن سنبھلی نے ائمہ سنت کے عقیدہ تفویض کا تذکرہ بواسطہ امام شوکانی فرمایا۔ پھر شدتِ غضب کی وجہ سے بدزبانی پر اُتر آئے اور ائمہ تفویض کے متعلق بے حد غلیظ لہجہ اختیار فرمایا۔ آخر میں فرماتے ہیں: وخلفاء هذه الملة أربعة ابن تيمية وابن القيم والشوكاني فيقولون ثلاثة رابعهم كلبهم وإذا انضم إليهم ابن حزم وداؤد الظاهري بأن صاروا ستة ويقولون خمسة سادسهم كلبهم رجما بالغيب وخاتم المكلبين مثله كمثل الكلب إن تحمل عليه يلهث وإن تتركه يلهث بشنع على أهل الحق في التنزيه. الخ (ص102) یہاں ابن تیمیہ، ابن قیم، شوکانی، ابن حزم، داؤد ظاہری، نواب صدیق حسن خان کے متعلق جس طرح بد زبانی کی ہے مجھے اس کے ترجمہ کا بھی حوصلہ نہیں۔ یہ کوثر کی زبان آپ حضرات کی طرف سے آئی ہے۔ اس سے آگے صفحہ 140 کے حاشیہ میں اس بے زیادہ بد زبانی کی گئی ہے۔ میرا تو تجربہ ہے جب تک دُنیا میں تقلید شخصی موجود ہے۔ اہل علم کی آبرو محفوظ نہیں رہ سکتی۔ آپ حافظ ابن العربی کی احکام القرآن ملاحظہ فرمائیے۔ خود مالکی ہیں لیکن امام شافعی کا تذکرہ کس حقارت سے فرماتے ہیں۔ کتب اصول میں امام شافعی اور داؤد ظاہری کو جہل کی طرف منسوب کرنے میں تامل نہیں کیا گیا (نور الانوار ص298) تقلید میں محبت کا افراط اور غلو ضروری ہے اور اس کا اثر مخالف پر جو ہو سکتا ہے وہ ظاہر ہے۔ حضرات غرباء اہل حدیث کا تشدّد اور غلوّ اور مصنّف تلاشِ حق کے بعض غیر متوازن اور مبالغہ آمیز فقرات کی تلخی ناخوشگوار معلوم ہوتی ہے لیکن اس کا پس منظر بھی اکثریت کا تشدد آمیز رویہ ہے۔ ورنہ
Flag Counter