Maktaba Wahhabi

112 - 336
’’اپنی جانوں اور مالوں سے اﷲ کی راہ میں جہادکرنے والے مومن اور بغیر عذر کے بیٹھے رہنے والے مومن برابرنہیں ہوسکتے ، اپنی جانوں اور مالوں سے جہاد کرنے والوں کو بیٹھے رہنے والوں پر اﷲ تعالیٰ نے درجوں میں بڑی فضیلت دے رکھی ہے ، اور یوں تواﷲ تعالیٰ نے ہرایک کواچھائی اور خوبی کاوعدہ دیاہے۔ ‘‘ اور فرمایا: (أَجَعَلْتُمْ سِقَايَةَ الْحَاجِّ وَعِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَمَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَجَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ لَا يَسْتَوُونَ عِنْدَ اللّٰهِ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ (19) الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِنْدَ اللَّهِ وَأُولَئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ (20) يُبَشِّرُهُمْ رَبُّهُمْ بِرَحْمَةٍ مِنْهُ وَرِضْوَانٍ وَجَنَّاتٍ لَهُمْ فِيهَا نَعِيمٌ مُقِيمٌ (21) خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ أَجْرٌ عَظِيم )( التوبۃ:۱۹۔ ۲۲) ’’کیاتم لوگوں نے حاجیوں کوپانی پلانے اور ادب وحرمت والی مسجد یعنی خانۂ کعبہ کے آباد ر کھنے کو اس شخص کی خدمت جیساسمجھ لیاجواﷲ اور روزآخرت پر ایمان لاتااور اﷲ کی راہ میں جہاد کرتاہے ، اﷲ کے نزدیک تویہ لوگ ایک دوسرے کے برابرنہیں ، اور اﷲ تعالیٰ ظالموں کوہدایت نہیں دیتا۔ جولوگ ایمان لائے اور دین کے لیے انہوں نے ہجرت کی اور اپنی جان ومال سے اﷲ کی راہ میں جہاد کیا ، یہ لوگ اﷲ کے یہاں درجے میں کہیں بڑھ کر ہیں ، اور یہی ہیں جو منزل مقصود کوپہنچنے والے ہیں۔ ان کارب ان کومہربانی اور رضامندی اور ایسے باغوں میں رہنے کی خوشخبری دیتاہے ، جن میں ان کودائمی آسائش ملے گی ، اور یہ لوگ ان باغوں میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے ، یقینااﷲ کے یہاں ثواب کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ ‘‘
Flag Counter