Maktaba Wahhabi

106 - 336
آٹھویں فصل: جائز امورمیں اﷲ کے ولی د وسروں سے ممتاز نہیں ہوتے ظاہر یعنی جائزامورکے اندراﷲکے ولیوں کاکوئی امتیازنہیں ہوتا ، ایسانہیں ہے کہ ان کالباس اور اور وں کالباس اور جب کہ دونوں ہی لباس جائز ہوں۔ اسی طرح یہ نہیں ہے کہ وہ کسی اور طرح بال منڈواتے ، چھوٹاکرواتے یا ناخن ترشتے ہوں اور دوسرے کسی اور طرح ، جب کہ دونوں ہی طرح کی کیفیت اختیارکرناجائزہو۔ حقیقت یہ ہے کہ اﷲ کے ولی امت محمدی میں ہرجگہ موجودہیں ، بشرطیکہ ان کے اندکھلی ہوئی بدعات اور فسق وفجورکی باتیں نہ ہوں ، یہ اہل قرآن میں بھی ہیں ، اصحاب علم میں بھی ، شمشیر و سنان والوں میں بھی ، تجارت و صنعت اور زراعت پیشہ لوگوں کے اندربھی ، اﷲ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کی حسب ذیل قسمیں بیان فرمائی ہے: (إِنَّ رَبَّكَ يَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُومُ أَدْنَى مِنْ ثُلُثَيِ اللَّيْلِ وَنِصْفَهُ وَثُلُثَهُ وَطَائِفَةٌ مِنَ الَّذِينَ مَعَكَ وَاللَّهُ يُقَدِّرُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ عَلِمَ أَنْ لَنْ تُحْصُوهُ فَتَابَ عَلَيْكُمْ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ عَلِمَ أَنْ سَيَكُونُ مِنْكُمْ مَرْضَى وَآخَرُونَ يَضْرِبُونَ فِي الْأَرْضِ يَبْتَغُونَ مِنْ فَضْلِ اللَّهِ وَآخَرُونَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَأَقْرِضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنْفُسِكُمْ مِنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِنْدَ اللَّهِ هُوَ خَيْرًا وَأَعْظَمَ أَجْرًا وَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ ) (المزمل:۲۰)
Flag Counter