Maktaba Wahhabi

121 - 336
سرتسلیم خم کردیا۔ ‘‘ اس پراﷲ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں ایمان کا القاء کیا اور یہ آیت نازل کی: (لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا )(البقرۃ:۲۸۶) اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: ’’قدفعلت ‘‘ میں نے معاف کردیا۔ پھرانہوں نے کہا:اے اﷲ! ہم پر ان لوگوں جیسابوجھ نہ ڈال جس کی ہم کوطاقت نہ ہو ، ہم سے درگذرکر ، ہمارے گناہوں کو بخش دے۔ ہم پررحم کر ، توہمارامددگارہے اور تو کافروں کی قوم سے مقابلہ میں ہماری مدد کر۔ ‘‘ اس کے جواب میں بھی اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: ’’قدفعلت‘‘ میں نے کردیا۔ [1] نیزاﷲ تعالیٰ نے فرمایا: (وَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ فِيمَا أَخْطَأْتُمْ بِهِ وَلَكِنْ مَا تَعَمَّدَتْ قُلُوبُكُمْ) (الاحزاب:۵) ’’تم سے بھول چوک میں جوکچھ ہوجائے اس میں تم پر گناہ نہیں ، البتہ گناہ وہ ہے جس کاارادہ تم دل سے کرو۔ ‘‘ صحیحین میں ابوہریرہ اور عمروبن العاص رضی اللہ عنہما کی مرفوع روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِذَا جْتَہَدَ الْحَاکِمُ فَأَصَابَ فَلَہٗ أَجْرَانِ وَ اِنْ أَخْطَأَ فَلَہٗ أَجْرٌ۔))[2] ’’جب حاکم اجتہادکرے اور درست ہوتواس کے دواجرہیں اور غلط ہواس کاایک اجر ہے۔ ‘‘ خطاکرنے والے مجتہدکوگنہ گارنہیں ٹھہرایابلکہ اس کے لیے ایک اجررکھاجواجتہادکرنے کا
Flag Counter