Maktaba Wahhabi

132 - 336
کتاب وسنت کی کسوٹی پرپرکھے بغیر اس کی پیروی کرے ، ایساشخص متفقہ طورپراﷲ کاولی ہے ، برعکس ازیں اﷲ کاولی نہیں ہے ، جس کی پیروی کااﷲ تعالیٰ نے حکم دیاہو ، وہ یاتوکافرہے ، یا پھر حد سے زیادہ جاہل ہے۔ مشائخ کے کلام میں اس طرح کی کئی مثالیں موجودہیں ، جن میں سے بعض حسب ذیل ہیں: سلیمان دارانی کاقول ہے: ((اِنَّہٗ لَیَقَعُ فِیْ قَلْبِیَ النُّکْتَہُ مِنْ نُّکَتِ الْقَوْم فَلَا أَقْلَبُہَا بِشَاہِدَیْنِ: الْکِتَابُ وَالسُّنَّۃُ۔)) ’’ میرے دل میں کوئی نکتہ وارد ہوتاہے تومیں کتاب وسنت کی شہادت کے بغیر اسے قبول نہیں کرتا۔ ‘‘ حضرت جنیدکاقول:ابوالقاسم جنیدفرماتے ہیں: ((عِلْمُنَا ہذ ا مُقَیَّدٌ بِا لْکتابِ وَالسُّنۃِ فَمَنْ لَّم یَقرَا الْقُرْآنَ وَ یَکْتُبِ الْحَدِیْثَ وَ لَا یَصلُحُ لَہ أن یَّتکَلمَ فِی عِلمِنَا)) ’’ یعنی ہمارایہ علم (علم ولایت)کتاب وسنت کاپابندہے ، جوشخص قرآن نہ پڑھے اور نہ حدیث نقل کرے ، اس کے لئے درست نہیں کہ ہمارے علم کے باب میں کوئی کلام کرے‘‘یایہ فرمایاکہ ’’:اس کی پیروی نہ کی جائے۔ ‘‘ ابوعثمان نیشاپوری کاقول:ابوعثمان نیشاپوری فرماتے ہیں: ((مَنْ أَمَرَ السُّنَّۃَ عَلٰی نَفْسِہِ قَوْلًا وَّ فِعْلًا نَطَقَ بِالْحِکْمَۃِ، وَمَنْ أَمَرَ الْہَوٰی عَلٰی نَفْسِہٖ قَوْلًا وَّ فِعْلًا نَطَقَ بِالْبِدْعَۃِ لِأَنَّ اللّٰہَ تَعَالٰی یَقُوْلُ فِیْ کَلَامِہِ الْقَدِیْمِ: (قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُمِّلَ وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ وَإِنْ تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا وَمَا عَلَى الرَّسُولِ
Flag Counter