Maktaba Wahhabi

135 - 336
الْعَذَابَ أَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا وَأَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعَذَابِ (165) إِذْ تَبَرَّأَ الَّذِينَ اتُّبِعُوا مِنَ الَّذِينَ اتَّبَعُوا وَرَأَوُا الْعَذَابَ وَتَقَطَّعَتْ بِهِمُ الْأَسْبَابُ (166) وَقَالَ الَّذِينَ اتَّبَعُوا لَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرَّأَ مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُوا مِنَّا كَذَلِكَ يُرِيهِمُ اللَّهُ أَعْمَالَهُمْ حَسَرَاتٍ عَلَيْهِمْ وَمَا هُمْ بِخَارِجِينَ مِنَ النَّارِ) (البقرۃ:۱۶۵۔ ۱۶۷) ’’اور لوگوں میں سے بعض ایسے ہیں جواﷲکے سوا اوروں کوبھی اﷲ کاشریک ٹھہراتے ہیں ، اور جیسی محبت اﷲ سے رکھنی چاہئے ویسی محبت ان سے رکھتے ہیں اور جوایمان والے ہیں ان کوتوسب سے بڑھ کر اﷲ سے محبت ہوتی ہے ، اور جوبات ان ظالموں کوعذاب دیکھنے پر سمجھ میں آئے گی ، اے کاش!وہ ابھی سمجھ میں آجاتی ، کہ ہرطرح کی قوت اﷲ ہی کوہے ، اور نیزیہ کہ اﷲ کاعذاب بھی سخت ہے۔یہ ایساٹیڑھاوقت ہوگاکہ گُرواپنے چیلوں سے (سرداراپنے تابعداروں سے)دست بردارہوجائیں گے ، اور عذاب آنکھوں سے دیکھ لیں گے ، اور ان کے آپس کے سب تعلقات ٹوٹ جائیں گے ۔ تابعدارلوگ کہنے لگیں گے کہ اے کاش! ہم ایک دفعہ دنیامیں پھرلوٹادیاجاتا توجیسے یہ لوگ آج ہم سے دست بردارہوگئے ہیں ، اسی طرح ہم بھی ان سے دست بردارہوجائیں گے۔ یوں اﷲ تعالیٰ ان کے اعمال ان کے آگے لائے گاکہ ان کے اعمال سراسر موجب حسرت دکھائی دیں گے ، اس پربھی وہ ہرگزجہنم سے نہیں نکل سکیں گے۔ ‘‘ یہ لوگ نصاریٰ سے مشابہ ہیں جن کے متعلق اﷲ تعالیٰ نے فرمایاہے: (اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ وَالْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا إِلَهًا وَاحِدًا لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ سُبْحَانَهُ عَمَّا يُشْرِكُون )( التوبۃ:۳۱) ’’انہوں نے اپنے علماء اور درویشوں کواﷲ کے سوارب بنالیاتھااور مسیح بن مریم
Flag Counter