Maktaba Wahhabi

232 - 336
ہے جن کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے اپنے اولیاء و اعداء یعنی اپنے خوش بخت اولیاء اور بد بخت اولیاء اور جہنمی اعداء اپنے اصحاب رشد وہدیٰ اولیاء ، اور گمراہ اور مفسد اعداء ، اپنی رحمانی فوج والوں اور شیطانی گروہ والوں کے درمیان فرق و امتیاز پیدا کیا ہے۔ اپنے ان اولیاء کے بارے میں جن دلوں میں اس نے ایمان ثبت کردیاہے اور جن کو اپنی روح کے ذریعہ تائید فرمائی، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: (لَا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ) (المجادلۃ: ۲۲) ’’اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھنے والوں کو آپ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرنے والوں سے محبت رکھتے ہوئے ہرگز نہ پائیں گے۔ ‘‘ اور فرمایا: (إِذْ يُوحِي رَبُّكَ إِلَى الْمَلَائِكَةِ أَنِّي مَعَكُمْ فَثَبِّتُوا الَّذِينَ آمَنُوا سَأُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ كَفَرُوا الرُّعْبَ فَاضْرِبُوا فَوْقَ الْأَعْنَاقِ وَاضْرِبُوا مِنْهُمْ كُلَّ بَنَانٍ)(الأنفال:۱۲) ’’اس وقت کو یاد کرو جب کہ آپ کا رب فرشتوں کو حکم دیتا تھا کہ میں تمہارا ساتھی ہوں سو تم ایمان والوں کی ہمت بڑھائو ، میں ابھی کفار کے دلوں میں رعب ڈالے دیتا ہوں ، سو تم گردنوں پر مارو ، اور ان کے پور پور کو مارو۔ ‘‘ اور اپنے دشمنوں کے بارے میں فرمایا : (وَإِنَّ الشَّيَاطِينَ لَيُوحُونَ إِلَى أَوْلِيَائِهِمْ لِيُجَادِلُوكُمْ )(الانعام:۱۲۱) ’’ اور یقینا شیاطین اپنے دوستوں کے دلوں میں ڈالتے ہیں ، تاکہ یہ تم سے جدال کریں۔ ‘‘
Flag Counter