Maktaba Wahhabi

27 - 336
۲۔ ولایت کے مدعیان باطل ، فسوں کاراور انہیں جیسے دیگرحضرات جن شیطانی احوال اور بے بنیاد خارق عادات واقعات کے دعویدار ہیں ، انہیں باطل قرار دیتی ہے۔ ۳۔ دور حاضر کے روحانی حضرات یاوہ حضرات جوروحوں کوحاضر کرلینے کاکمال پیش کرتے ہیں ، ان روحوں کوجوسائنس اور علمی ارتقاء کے پس پردہ پوشیدہ رہتی ہیں اور پھراس سائنس اور علمی ارتقاء کوقدردانی اور احترام کارنگ دے دیاجاتاہے ، یہ لوگ جن باتوں کادعویٰ کرتے ہیں یہ ان کاپردہ چاک کرتی ہے۔ الغرض یہ کتاب بہترین انداز سے مذکورہ حضرات کی قلعی کھولتی ہے اور ان کے اور اﷲ کے سچے اصحاب ایمان کے حالات کے درمیان فرق وامتیاز پیش کرتی ہے ، یہ اپنے موضوع پرایک نادرکتاب ہے گویکتانہیں ہے۔ اب تک یہ کتاب متعدد بارچھپ چکی ہے ، تاہم اسے مکمل اہتمام حاصل نہیں ہوا ، چنانچہ اس کے الفاظ کی تصحیح کی گئی اور نہ ہی قارئین کی ضرورت کے پیش نظراس کے نصوص اور عبارتوں کی توثیق کی گئی ، جیساکہ آپ کواس کتاب کے تحقیق حواشی سے اندازہ ہوگا۔ نام کے اعتبار سے یہ کتاب مولف ہی کی ایک دوسری کتاب سے ملتی جلتی ہے ، جس کا نام ’’الفرق بین الحق والباطل‘‘ یا ’’الفرقان بین الحق والباطل‘‘ ہے ، جس کی وجہ سے یہ غلط فہمی پیداہوتی ہے کہ یہ دونوں ایک ہی ہیں ، جب کہ امرواقعہ یہ ہے کہ دونوں مختلف موضوعات پرمشتمل الگ الگ کتابوں کے نام ہیں۔ ’’الفرقان بین الحق والباطل‘‘ میں اﷲ تعالیٰ کے اسماء وصفات پرگفتگوکی گئی ہے ، جبکہ زیرنظر کتاب جیساکہ اس کے نام سے ظاہرہورہاہے ولایت کے موضوع پرگفتگوکرتی ہے ، اور اولیاء اﷲ اور اعداء اﷲ کے درمیان فرق کرتی ہے ، یہ کتاب سلوک وتصوف کے موضوع پرہے ، جب کہ دوسری کتاب توحید کے بیان میں ہے۔ اﷲ کی توفیق وتائید پراس کاثناخواں وشکرگذارہوں کہ اس نے میرے لیے اس کتاب کی تحقیق کے مراحل آسان فرمائے۔
Flag Counter