Maktaba Wahhabi

278 - 336
’’اور یادکرو!جب ہم نے جنوں کی ایک جماعت کو آپ کی طرف متوجہ کیا کہ وہ قرآن سنیں ، پس نبی کے پاس پہنچ گئے تو(ایک دوسرے سے)کہنے لگے: خاموش ہو جاؤ۔ پھرجب پڑھ کرختم ہوگیاتواپنی قوم کوخبردارکرنے کے لیے واپس لوٹ گئے ۔کہنے لگے: اے ہماری قوم!ہم نے یقیناوہ کتاب سنی ہے جوموسیٰ علیہ السلام کے بعدنازل کی گئی ہے ، جواپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے ، جوسچے دین کی اور راہ راست کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔ اے ہماری قوم!بلانے والے کاکہا مانو ، اس پرایمان لاؤ ، تواﷲ تعالیٰ تمہارے گناہ بخش دے گا ، اور جو شخص اﷲ کے داعی(بلانے والے) کا کہا نہ مانے گا ، تو وہ زمین میں کہیں (بھاگ کراﷲ کو) عاجز نہیں کرسکتا ، نہ اﷲکے سوا اور کوئی اس کے مددگار ہوں گے ، یہ لوگ کھلی گمراہی میں ہیں۔ ‘‘ اور اس کے بعداﷲ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: (قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِنَ الْجِنِّ فَقَالُوا إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا (1) يَهْدِي إِلَى الرُّشْدِ فَآمَنَّا بِهِ وَلَنْ نُشْرِكَ بِرَبِّنَا أَحَدًا (2) وَأَنَّهُ تَعَالَى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَلَا وَلَدًا (3) وَأَنَّهُ كَانَ يَقُولُ سَفِيهُنَا عَلَى اللَّهِ شَطَطًا (4) وَأَنَّا ظَنَنَّا أَنْ لَنْ تَقُولَ الْإِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا (5) وَأَنَّهُ كَانَ رِجَالٌ مِنَ الْإِنْسِ يَعُوذُونَ بِرِجَالٍ مِنَ الْجِنِّ فَزَادُوهُمْ رَهَقًا ) (الجن: ۱۔ ۶) ’’اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپ کہہ دیں کہ مجھے وحی کی گئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے قرآن سنا اور کہاکہ ہم نے عجیب قرآن سناہے ، جوراہ راست کی طرف رہنمائی کرتاہے ، ہم اس پرایمان لاچکے ، (اب)ہم ہرگزکسی کواپنے رب کاشریک نہ بنائیں گے ، اور بیشک ہمارے رب کی شان بڑی بلندہے ، نہ اس نے کسی کو اپنی بیوی بنایاہے اور نہ بیٹا ، اور یہ کہ ہم میں کابے وقوف اﷲ
Flag Counter