Maktaba Wahhabi

36 - 336
کربھلائی کی طرف رہنمائی کی ، بے نورآنکھوں کوبینائی عطاکی ، بہروں کوسماعت سے نوازا ، اور دلوں کے بنددریچے واکئے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ اﷲتعالیٰ نے حق اور باطل کوجداجداکیا ، مومن کون اور کافرکون ، حق کیاہے اور باطل کیا ، ہدایت کیاہے اور گمراہی کیا ، راستی کیاہے اور بے راہی کیا ، جنتی کون ہیں اور بدبخت جہنمی کون ، اﷲ کے دوست کون اور اس کے دشمن کون؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ اﷲ تعالیٰ نے سب کی وضاحت کردی۔ لہٰذامحمدعربی صلی اللہ علیہ وسلم جس کے حق میں گواہی دیں وہ اﷲ کے دوستوں میں سے ہے ، تو یقیناوہ اﷲ کے دوستوں میں سے ہے ، اور جس کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گواہی دے دیں کہ وہ اﷲ کے دشمنوں میں ہے بلاشبہ اس کاشمار شیطان کے دوستوں میں سے ہے۔
Flag Counter