Maktaba Wahhabi

54 - 336
’’اور (اے نبی!وہ وقت یادکرو)جب کافر آپ کے متعلق خفیہ تدبیریں سوچ رہے تھے ، کہ آپ کوقیدکردیں یامارڈالیں ، یاجلاوطن کردیں ، وہ بھی تدبیریں کررہے تھے اور اﷲ بھی تدبیرکررہاتھااور اﷲ ہی سب سے اچھی تدبیرکرنے والاہے۔ اور جب کافروں پرہماری یہ آیتیں پڑھی جاتی تھیں توکہتے تھے کہ ہم نے یہ کلام سن لیا اگرہم چاہیں توہم بھی ایساکلام بناسکتے ہیں ، یہ تووہی پرانے قصے ہیں اور (وہ وقت بھی یادکرو) جب کافروں نے کہاتھا: اے اﷲ!اگر یہی (دین)حق ہے جوتوتیری طرف سے ہے توہم پر آسمان سے پتھروں کی بارش برسادے ، یاہمیں کسی المناک عذاب سے دوچارکردے ، حالانکہ یہ مناسب نہ تھاکہ اﷲ انہیں عذاب دے اور آپ ان میں موجودہوں ، اور نہ ہی یہ مناسب تھاکہ اﷲ ایسے لوگوں کوعذاب دے جو توبہ واستغفارکرتے ہوں۔ اور اﷲان لوگوں کوکیوں عذاب نہ دے جودوسروں کومسجدحرام سے روکتے ہیں حالانکہ وہ اس کے متولی نہیں ، اس کے متولی تووہی ہوسکتے ہیں جومتقی ہوں ، لیکن ان میں سے اکثرلوگ یہ حقیقت نہیں جانتے۔ ‘‘ اﷲ تعالیٰ نے یہاں صاف صاف بیان کردیاہے کہ مشرکین میرے دوست نہیں اور نہ ہی میرے گھرکے دوست ہیں ، اپنے والے تووہ ہیں جومتقی اور پرہیزگارہیں۔ بخاری ومسلم میں عمروبن العاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوبرملافرماتے ہوئے سناہے : ((اِنَّ آلَ فُلَانٍ لَیْسُوْا لِیْ بِأَوْلِیَائَ (یَعْنِی طَائِفَۃً مِّنْ أَقَارِبِہٖ إِنَّمَا وَلِیَّ اللّٰہُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِیْنَ۔)) [1] ’’فلاں لوگ (آپ کے اعزہ واقارب کی ایک جماعت کی طرف اشارہ ہے)
Flag Counter