Maktaba Wahhabi

82 - 336
’’رحم کرنے والوں پراﷲ رحم کرتاہے ، اور رحم کروتم اہل زمیں پر تاکہ آسمان والاتم پررحم کرے۔‘‘ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی سنن میں ایک دوسری صحیح حدیث ہے : ((یَقُوْلُ اللّٰہُ تَعَالٰی: أَنَا الرَّحْمٰنُ خَلَقْتُ الرَّحِمَ ، وَشَقَقْتُ لَہَا اسْمَا مِنَ اسْمِیْ فَمَنْ وَصَلَہَا وَصَلْتُہُ وَمَنْ قَطَعَہَا بَتَّتْہ۔)) [1] ’’اﷲ تعالیٰ فرماتاہے: میں رحمن ہوں ، میں نے رحم کوپیداکیا ، اور اس کانام اپنے نام سے مشتق کیاہے ، پس جوشخص صلہ رحمی کرے گامیں اس کوملائے رکھوں گااور جورشتوں کوتوڑ ڈالے گا ، میں اسے توڑ ڈالوں گا۔ ‘‘ اور فرمایا: (( مَنْ وَّصَلَہَا وَصَلَہُ اللّٰہُ وَمَنْ قَطَعَہَا قَطَعَہُ اللّٰہُ۔)) [2] ’’جو ان رشتوں کوملاتاہے ، اﷲ تعالیٰ اسے ملاتاہے ، اور جوان کوکاٹتاہے ، اﷲتعالیٰ اسے کاٹتاہے۔ ‘‘ اس قسم کی احادیث بکثرت واردہیں۔ اﷲ کے اولیاء جیساکہ گزرچکاہے دوطرح کے ہیں:مقربین اور اصحاب یمین ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہردو قسم کے اعمال کی تشریح فرمادی ہے ، ارشادہے: ’’اﷲ تعالیٰ فرماتاہے:جس نے میرے کسی دوست سے دشمنی کی ، اس نے میرے ساتھ اعلان جنگ کیا ، اور کوئی بندہ فرائض اداکرنے سے جس قدرمیرے قریب ہوتاہے ، اتناکسی اور ذریعہ سے نہیں ہوتا ، اور میرابندہ نوافل اداکرکے
Flag Counter