Maktaba Wahhabi

89 - 336
امت محمدیہ ہی گذشتہ اقوام کے بعد کتاب کی وراثت سے سرخروہوئی ہے ، یہ حفاظ قرآن کے ساتھ خاص نہیں ہے ، بلکہ اس میں ہروہ شخص داخل ہے جس کاقرآن پرایمان ہو۔ یہ لوگ ظالم لنفسہ ، مقتصد اور سابق بالخیرات کی ہرسہ تقسیم میں آتے ہیں۔ برعکس ازیں وہ آیات ہیں جوقرآن کریم کی سورۃالواقعہ، سورۃ الدہر، سورۃ المطفّفین اور سورۃ الانفطار میں واردہیں۔ ان میں گزری ہوئی تمام امتوں کے مومن وکافرداخل ہیں ، اور یہاں جوتقسیم کی گئی ہے وہ تقسیم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے لیے مخصو ص ہے۔ [1] ’’ظالم لنفسہ ‘‘ وہ لوگ ہیں جوگناہ کریں اور اس پر اصرار کریں۔ ’’مقتصد‘‘ وہ ہیں جومحض فرائض اداکرتے ہیں ، اور محرمات سے پرہیزکرتے ہیں۔ ’’سابق بالخیرات‘‘وہ ہیں جوفرائض اور نوافل دونوں کے پابندہوں ، جیساکہ ان آیات میں ہے ، اور وہ لوگ جوگناہوں سے خواہ کیسے ہی کیوں نہ ہوں ، خالص توبہ کرلیں وہ سابقین مقتصدین کی صفوں سے خارج نہیں ہوتے۔ جیساکہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایاہے: (وَسَارِعُوا إِلَى مَغْفِرَةٍ مِنْ رَبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ (133) الَّذِينَ يُنْفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ (134) وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللَّهُ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَى مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ (135) أُولَئِكَ جَزَاؤُهُمْ مَغْفِرَةٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَجَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَنِعْمَ أَجْرُ الْعَامِلِين )(آل عمران :۱۳۳۔ ۱۳۶) ’’اور اپنے پروردگار کی مغفرت اور اس جنت کی طرف دوڑو جس کاپھیلاؤ زمین وآسمان کے برابر ہے ، سجی سجائی ان پرہیزگاروں کے لیے تیار ہے ، جوخوشحالی اور
Flag Counter