Maktaba Wahhabi

161 - 222
امدادالمشتاق ص ۸۴ مؤلف اشرف علی تھانوی)۔ یہ ہے صوفیت کا حقیقی واصلی چہرہ عبادت الہیہ ان کے ہاں مرتبہ حق الیقین والوں سے ساقط ہوجاتی ہے اس لئے بہت پیرو مرشد اپنے آپ کو مرتبہ حق الیقین پر سمجھنے کی وجہ سے نماز نہیں پڑھتے اور رب تعالیٰ کی جن صوفیاء کو زیارت نہ ہورہی ہو وہ نماز پڑھنا چھوڑدیں زیارت ہوجائے گی یعنی نماز پڑھنے سے نہیں نماز ترک کرنے سے رب ملتا ہے نعوذباللّٰه۔ وقت نزع کلمہ پڑھنے سے انکار صوفیاء میں سے ایک صاحب جب قریب المرگ ہوئے وقت نزع لوگو ں نے تلقین کلمہ شروع کیا وہ منہ پھیر لیتے تھے سب کو تعجب تھا کہ ایسے بزرگ کی یہ حالت ہے جب مرشد تشریف لائے اور پوچھا کیا حال ہے فرمایا الحمد للہ یہ مجھ کو پریشان کرتے ہیں اور مسمی سے اسم کی طرف لاتے ہیں پس مراتب لوگوں کے مختلف ہیں ان کے اعراض کلمہ سے سوئے خاتمہ پر استدلال نہ کرنا چاہئے ممکن ہے کہ ا س میں کوئی خاص وجہ ہو(شمائم امدامیہ ص ۶۹)۔ میں کہتا ہوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث روایت کی ہے(لقنوا موتاکم لاالہ الا اللّٰه رواہ مسلم حدیث ۹۱۶)اپنے قریب المرگ لوگو ں کو لاالہ الااللہ پڑھنے کی تلقین کرو۔ اور امام ابوداؤد نے سنن میں معاذ بن جبل سے روایت کیا ہے(قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم من کان آخرکلامہ لا الہ الا اللّٰه دخل الجنۃ۔کتاب الجنائز۔باب فی التلقین)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے آخری کلمہ لاالہ الااللہ کہاہوگا وہ جنت میں
Flag Counter