Maktaba Wahhabi

28 - 222
مولوی الیاس کی والدہ کا دعویٰ مجھے اللہ کھلاتاپلاتاہے لیکن مولوی الیاس صاحب کی والدہ کا دعویٰ تھا کہ وہ تسبیحات سے غذا حاصل کرلیتی ہیں اس لئے وہ بغیر کھائے پیئے صحت مند تندرست رہتیں۔(مولوی الیاس کی دینی دعوت ص ۵۰) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مولوی الیاس کے والد کے جنازہ کے انتظار میں مولوی الیاس صاحب کے والد کی جب وفات ہوئی تو ایک صاحب ادراک بزرگ نے دیکھا،وہ کہتے ہیں مجھے جلدی لے چلو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرا انتظار کررہے ہیں(مولوی الیا س کی دینی دعوت ص ۴۸)یہاں پہلا سوال تو یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت سے روزانہ کتنے مولوی الیاس صاحب کے والد جیسے بزرگ بلکہ ان سے بھی زیادہ فوت ہوتے ہونگے کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب کے جنازے کے انتظار میں اپنی قبر سے تشریف لاتے ہونگے اگر ایسا ہے تو پھر قبر شریف خالی رہتی ہوگی اور حجاج کرام روضہ مطہرہ پر جو سلام پڑھ کر آتے ہیں وہ قبر کی مٹی کی نظر ہوجاتا ہوگا کیونکہ آپ وہاں ہیں ہی نہیں بلکہ اپنی امت کے بزرگوں کے استقبال کے لئے ہمیشہ باہر ہی رہتے ہے د وسری بات یہ ہے کہ آپ تو ایک ہیں کس کس بزرگ کا استقبال فرماتے ہونگے اور یہ بھی یہ کہ یہ صاحب ادراک کون ہے جنہوں نے میت کی بات سن لی ان تمام سوالوں کا ایک ہی جواب ہے(اذالم تستحی فاصنع ما شئت)جب تجھے جھوٹ بولنے میں حیانہ آئے تو جو بھی تیرے جی میں آئے تو کر۔ مولوی الیاس صاحب نے مولوی رشید احمد گنگوھی سے بیعت کی مولوی صاحب کو رشید احمد
Flag Counter