Maktaba Wahhabi

47 - 222
قبر بتائی تو ایسی آفتوں میں پھنس جائے گا کہ یاد کریگا۔(فضائل صدقات حصہ دوم مطبوعہ کتب خانہ فیضی لاہور) یعقوب سنوسی کہتے ہیں میرے پاس ایک مرید آیا اور کہنے لگا میں کل ظہر کے وقت مرجاؤنگا چنانچہ وہ واقعی مرگیا میں نے اسے غسل دیا اور دفن کیا جب میں نے اس کو قبر میں رکھا تو اس نے آنکھیں کھول دیں میں نے کہا مرنے کے بعد بھی زندگی ہے کہنے لگا میں زندہ ہوں اور اللہ کا ہر عاشق زندہ ہی رہتا ہے(فضائل صدقات حصہ دوم ص ۶۶۰) ایک بزرگ کہتے ہیں کہ میں نے ایک مرید کو غسل دیا اس نے میرا انگوٹھا پکڑلیا میں نے کہا میرا انگوٹھا چھوڑمجھے معلوم ہے تو مرا نہیں ہے یہ ایک مکان سے دوسرے مکان میں انتقال ہے اسنے میرا انگوٹھا چھوڑدیا(ص ۶۶۰)۔ میں کہتا ہوں دنیا کے گھر سے آخرت کے گھر کی طرف انتقال ہی موت کہلاتی ہے تو پھر اس شخض کا یہ کہنا کہ تو مرا نہیں یہ ایک مکان سے دوسرے مکان کی طرف انتقال ہے نہایت بے ہودہ بات اور جاہل عوام کو دھوکہ دینا ہے کہ اللہ کے انبیاء و اولیاء مرے ہی نہیں ہیں حالانکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:﴿ انک میت وانہم میتون﴾(الزمر:۳۰)بیشک تو بھی مرتا ہے اور وہ بھی مرتے ہیں۔(ترجمہ:محمودالحسن صاحب دیوبندی)۔آپ کو بھی مرنا ہے اور ان کو بھی مرنا ہے(ترجمہ:از اشرف علی صاحب تھانوی) ﴿ والذین یدعون من دون اللّٰه لایخلقون شیٔا وہم یخلقون۔۔أموات غیر احیاء ومایشعرون ایان یبعثون ﴾(النحل:۲۰)اور جن کی یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر
Flag Counter