Maktaba Wahhabi

115 - 336
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اونٹ پر حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے ، فرمایا: ’’اے معاذ! کیاتمہیں معلوم ہے کہ اپنے بندوں پراﷲ کاکیاحق ہے؟ (معاذ فرماتے ہیں کہ)میں نے عرض کیا:اﷲ اور اس کے رسول ہی اس کواچھی طرح جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’بندوں پراﷲ کاحق یہ ہے کہ اس کی بندگی کریں اور اس کے ساتھ کسی کوشریک نہ ٹھہرائیں۔‘‘ پھر فرمایا: کیاتمہیں معلوم ہے کہ جب بندے یہ حق اداکردیں تواﷲ پران کا کیا حق ہوجاتاہے؟ میں نے عرض کیا: ’’اﷲ اور اس کے رسول ہی بہترجانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بندوں کاحق اﷲ پریہ ہوجاتاہے کہ وہ انہیں عذاب نہ دے۔ ‘‘[1] نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حسب ذیل باتیں بھی معاذ رضی اللہ عنہ ہی سے بیان فرمائی تھیں: ((رَأْسُ الْأَمْرِ الْاِسْلَامُ ، وَعُمُوْدُہُ الصَّلَاۃُ ، وَذِرْوَۃُ سَنَامِہِ الْجِہَادُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ۔)) ’’تمام کاموں کاسرااسلام ہے ، اس کاستون نمازہے ، اور اس کی سب سے بلندچوٹی جہادفی سبیل اﷲ ہے۔ ‘‘ پھرفرمایا:’’ کیا میں تمہیں نیکی کے دروازے نہ بتا دوں؟ روزہ ڈھال ہے ، صدقہ گناہوں کواسی طرح بجھادیتاہے جس طرح آگ پانی کو ، اسی طرح آدھی رات کے وقت نماز پڑھنانیکی کے دروازوں میں سے ہے۔‘‘ پھرآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ سجدہ کی یہ آیت تلاوت فرمائی : (تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ (16) فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ)(السجدۃ:۱۶ ، ۱۷) ’’رات کے وقت ان کے پہلوبستروں سے آشنانہیں ہوتے ، اور عذاب کے
Flag Counter