Maktaba Wahhabi

129 - 336
(يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ) (آل عمران: ۱۰۲) ’’اے ایمان والو!اﷲ تعالیٰ سے ایساڈروجیسااس سے ڈرناچاہئے ، اور تمہاری موت نہ ہومگراس حال میں کہ تم مومن ہو۔ ‘‘ ابن مسعوداور دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم فرماتے ہیں :اﷲ تعالیٰ سے ڈرنے کاحق یہ ہے کہ اس کی اطاعت کی جائے اور اس کی نافرمانی نہ کی جائے۔اسے یادکیاجائے فراموش نہ کیاجائے ، اس کاشکراداکیاجائے ناشکری نہ کی جائے اور یہ سب کچھ حسب استطاعت ہو کیونکہ اﷲ تعالیٰ کسی کواس کی وسعت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا ، جیساکہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا ہے: (لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ ) (البقرۃ: ۲۸۶) ’’اﷲ تعالیٰ کسی نفس کواس کی وسعت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا ، جوکام وہ کرے اس کاثواب ہوگا تواسی کے لیے اور عذاب ہوگاتواسی کوہوگا۔ ‘‘ اور فرمایا: (وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا أُولَئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ )(الاعراف: ۴۲) ’’اور جولوگ ایمان لائے ، پھرنیک عمل کئے ، ہم توکسی شخص پراس کی طاقت سے بڑھ کربوجھ نہیں ڈالاکرتے ، یہی لوگ جنتی ہوں گے اور اس میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔ ‘‘ اور فرمایا: (وَأَوْفُوا الْكَيْلَ وَالْمِيزَانَ بِالْقِسْطِ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا)(الانعام:۱۵۲)
Flag Counter