Maktaba Wahhabi

130 - 336
’’انصاف کے ساتھ ناپ تول پوری پوری کرو ، ہم کسی شخص پراس کی طاقت سے بڑھ کر تکلیف نہیں دیتے۔ ‘‘ کئی مقامات پر اﷲ تعالیٰ نے انبیائے کرام کی لائی ہوئی باتوں پرایمان لانے کا ذکر کیا ہے۔ چنانچہ ارشار ہے: (قُولُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ إِلَى إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَى وَعِيسَى وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِنْ رَبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ )(البقرۃ:۱۳۶) ’’مسلمانو! تم یہودونصاریٰ کویہ جواب دوکہ ہم تواﷲ پرایمان لائے ہیں ، اور قرآن جوہم پراتاراگیااس پربھی ، اور صحیفے جوابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور اولادیعقوب پراترے ان پر ، اور موسی اور عیسیٰ کوجوکتاب ملی اس پر ، اور جو دوسرے پیغمبروں کوان کے رب کی طرف سے ملاان پر ، ہم ان پیغمبروں میں کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے ، اور ہم اسی اﷲ کے فرماں بردارہیں۔ ‘‘ اور فرمایا: (الم (1) ذَلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (2) الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ (3) وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ (4) أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِنْ رَبِّهِمْ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ )(البقرۃ:۱۔ ۵) ’’الٓم ،یہی وہ کتاب ہے جس کے کلام الٰہی ہونے میں کچھ بھی شک نہیں ، پرہیزگاروں کی رہنماہے ، جوغیب پرایمان لاتے اور نمازقائم کرتے ہیں ، اور جو
Flag Counter