Maktaba Wahhabi

141 - 336
((اِنَّ ہٰذِہِ الْحُشُوْشَ مُحْتَضَرَۃٌ۔)) [1] ’’یہ شیطان کے حاضرہونے کی جگہیں ہیں۔ ‘‘ پھرفرمایا: ’’جوشخص ان دوبدبودار پودوں سے (پیازاور لہسن)کھائے وہ ہماری مسجدکے قریب نہ آئے ، کیونکہ جن چیزوں سے انسانوں کوتکلیف ہوتی ہے ان سے فرشتوں کوبھی تکلیف ہوتی ہے۔ ‘‘ [2] اور فرمایا: ((اِنَّ اللّٰہَ طِیِّبٌ لَا یَقْبَلُ اِلَّا طَیِّبًا۔))[3] ’’اﷲ تعالیٰ پاک ہے اور پاک چیزوں کو ہی پسندکرتاہے۔ نیزفرمایا: (( اِنَّ اللّٰہَ نَظِیْفٌ یُحِبُّ النَّظَافَۃَ۔)) [4] ’’اﷲ تعالیٰ صاف ہے ، صفائی پسندکرتاہے۔ ‘‘ نیزفرمایا: ’’پانچ چیزیں بری ہیں ، وہ حل وحرم دونوں میں قتل کی جائیں گی ، سانپ ، چوہا ، کوا ، چیل اور کٹھاکتا۔ ‘‘ [5]
Flag Counter