Maktaba Wahhabi

142 - 336
’’ایک روایت میں سانپ اور بچھوکالفظ آیاہے۔ ‘‘ [1] ’’اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کوقتل کرنے کاحکم دیاہے۔ ‘‘ [2] اور فرمایا: ’’جس نے کوئی ایساکتاپالاجواسے کھیتی اور دودھ دینے والی چیزوں کی حفاظت کرکے فائدہ نہ پہنچائے تواس کے عمل میں سے ہرروزایک قیراط کم کردیا جاتا ہے۔ ‘‘ [3] نیزفرمایا: (( لَا تَصْحَبُ الْمَلَائِکَۃُ رُفْقَۃً مَعَہُمْ کَلْبٌ۔)) [4] ’’ان لوگوں کے ساتھ فرشتے نہیں رہاکرتے جن کے ساتھ کتاہو۔ ‘‘ اور فرمایا: (( اِذَا وَقَعَ الْکَلْبُ فِیَ اِنَائِ اَحَدِکُمْ فَلْیَغْسِلْہُ سَبْعَ مَرَّاتٍ اِحْدَاہُنَّ بِالتُّرَابِ۔)) [5] ’’جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ ڈال دے تواسے سات مرتبہ دھونا چاہئے ، جس میں سے ایک مرتبہ مٹی سے بھی دھویاجائے۔ ‘‘ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: (وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ فَسَأَكْتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَالَّذِينَ هُمْ بِآيَاتِنَا يُؤْمِنُونَ (156) الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ
Flag Counter