Maktaba Wahhabi

149 - 336
(وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ نُوحٍ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ يَا قَوْمِ إِنْ كَانَ كَبُرَ عَلَيْكُمْ مَقَامِي وَتَذْكِيرِي بِآيَاتِ اللَّهِ فَعَلَى اللَّهِ تَوَكَّلْتُ فَأَجْمِعُوا أَمْرَكُمْ وَشُرَكَاءَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُنْ أَمْرُكُمْ عَلَيْكُمْ غُمَّةً ثُمَّ اقْضُوا إِلَيَّ وَلَا تُنْظِرُونِ) (یونس: ۷۱) ’’اے میری قوم کے لوگو!اگرتم کومیرارہنااور اﷲ کی آیتیں پڑھ پڑھ کرسناناگراں گزرتاہے تو میرابھروسا اﷲ ہی پرہے ، پس تم اور تمہارے ٹھہرائے ہوئے شریک سب مل کر اپنی ایک بات ٹھہرالو ، پھرتمہاری وہ بات تم میں کسی سے مخفی نہ رہے تاکہ سب اس تدبیرکی تکمیل میں شریک ہوسکیں ، پھرجوکچھ تم کوکرناہے ، میرے ساتھ کرچلواور مجھے مہلت نہ دو۔ ‘‘ اور فرمایا: (وَمَنْ يَرْغَبُ عَنْ مِلَّةِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا مَنْ سَفِهَ نَفْسَهُ وَلَقَدِ اصْطَفَيْنَاهُ فِي الدُّنْيَا وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ (130) إِذْ قَالَ لَهُ رَبُّهُ أَسْلِمْ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ (131) وَوَصَّى بِهَا إِبْرَاهِيمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ يَا بَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ)(البقرۃ:۱۳۰۔ ۱۳۲) ’’دین ابراہیمی سے وہی بے رغبتی کرے گا جومحض بے وقوف ہو ، ہم نے توانہیں دنیامیں بھی برگزیدہ کیاتھا ، اور آخرت میں بھی وہ نیکوکاروں میں سے ہوں گے ، جب کبھی بھی ان کے رب نے ان سے کہا ہماری ہی فرمانبرداری کرو توجواب میں عرض کیا کہ میں سارے جہاں کے پروردگار کا فرمانبردار ہوا اور اس طریقہ کی نصیحت ابراہیم ( علیہ السلام ) اپنے بیٹوں کو کر گئے ، اور یعقوب بھی کہ بیٹو!اﷲ نے تمہارے اس دین کوتمہارے لیے پسندفرمایاہے ، پس تم مسلمان ہی مرنا۔ ‘‘
Flag Counter