Maktaba Wahhabi

151 - 336
(آمَنَّا بِاللَّهِ وَاشْهَدْ بِأَنَّا مُسْلِمُونَ) (آلِ عمران:۵۲) ’’ہم اﷲ پرایمان لائے اور گواہ رہوکہ ہم مسلمان ہیں۔ ‘‘ پس انبیاء کادین ایک ہی ہے ، گو شریعتیں مختلف رہی ہیں جیساکہ بخاری ومسلم میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد منقول ہے: ((اِنَّا مَعْشَرَ الْأَنْبِیَائِ دِیْنُنَا وَاحِدٌ۔)) [1] ’’ہم انبیاء کی جماعت کادین ایک ہی ہے۔ ‘‘ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: )شَرَعَ لَكُمْ مِنَ الدِّينِ مَا وَصَّى بِهِ نُوحًا وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ وَمَا وَصَّيْنَا بِهِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى وَعِيسَى أَنْ أَقِيمُوا الدِّينَ وَلَا تَتَفَرَّقُوا فِيهِ كَبُرَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ مَا تَدْعُوهُمْ إِلَيْهِ اللَّهُ يَجْتَبِي إِلَيْهِ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِي إِلَيْهِ مَنْ يُنِيبُ ((الشوریٰ:۱۳) ’’تمہارے لیے اﷲ تعالیٰ نے وہی دین مقررکردیاہے جس کے قائم کرنے کااس نے نوح ( علیہ السلام ) کوحکم دیاتھا ، اور جو(بذریعہ وحی)ہم نے آپ کی طرف بھیجاہے اور اس پرچلنے کاحکم ہم نے ابراہیم ، موسیٰ اور عیسیٰ کودیاکہ اس دین کوقائم کرنا ، اس میں تفرقہ نہ ڈالنا ، جس چیزکی طرف آپ انہیں دعوت دیتے ہیں وہ مشرکین پرگراں گزرتی ہے۔ ‘‘ اور فرمایا: )يَا أَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ (51) وَإِنَّ هَذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاتَّقُونِ
Flag Counter